مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
دبئی میں منعقدہ 28ویں یونیورسل پوسٹل کانگریس میں ہندوستان کو یو پی یو کی کونسل آف ایڈمنسٹریشن (سی اے) اور پوسٹل آپریشن کونسل (پی او سی)کے لیے دوبارہ منتخب کیا گیا
دوبارہ انتخاب سے پوسٹل اصلاحات، ڈیجیٹل کایا پلٹ اور عالمی تعاون میں ہندوستان کی قیادت کی نشاندہی ہوتی ہے
Posted On:
19 SEP 2025 2:18PM by PIB Delhi
دبئی، متحدہ عرب امارات میں منعقدہ 28ویں یو پی یو کانگریس کے دوران ہندوستان کو یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) کی کونسل آف ایڈمنسٹریشن (سی اے) اور پوسٹل آپریشن کونسل (پی او سی) کے لیے دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسی یونیورسل پوسٹل یونین ڈاک رسانی کے شعبے کے متعلقہ فریقوں کے درمیان تال میل کا بنیادی فورم ہے۔ سی اے پالیسی، ریگولیٹری اور گورننس کے معاملات کے لیے ذمہ دار ہے، جبکہ پی او سی ایک تکنیکی اور آپریشنل ادارہ ہے جو دنیا بھر میں پوسٹل سروسز کی جدید کاری کو فروغ دیتا ہے۔
ہندوستان کے دوبارہ انتخاب سے انڈیا پوسٹ کے قائدانہ کردار، اصلاحات اور اختراعی ڈیجیٹل اقدامات پر بین الاقوامی برادری کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔ ہندوستان 1876 سے یو پی یو کا رکن ہے اور اس نے عالمی ڈاک نیٹ ورک کو مضبوط بنانے میں مسلسل کردار ادا کیا ہے۔
کانگریس کے پچھلے دور میں، ہندوستان نے ڈیجیٹل انقلاب کے اقدامات جیسے کہ ڈیجی پن (ڈیجیٹل ایڈریسنگ)، یو پی آئی پر مبنی سرحد پار ترسیلات زر، اور ڈاک گھر نریات کیندر کے ذریعے ای کامرس کی سہولت؛ ایشیا، افریقہ اور دیگر خطوں کے محکمہ ڈاک کے اہلکاروں کو خصوصی تربیت فراہم کر کے ہندوستانی تکنیکی اور اقتصادی تعاون (آئی ٹی ای سی) کے پروگرام کے تحت صلاحیت سازی اور جنوب-جنوب تال میل کے لیے مضبوط شراکت کی ہے۔ اور اس کی رکنیت کی شراکت اور رضاکارانہ فنڈنگ کے ذریعے یونین کے مالی استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پچھلے دور میں شروع کیے جانے والے ان اقدامات کی بنیاد پر، ہندوستان دبئی کی مدت کار کے دوران اختراع، شمولیت اور عالمی تال میل کے تئیں نئی عہد بندی کے ذریعہ ان اقدامات کو مزید مضبوطی اور وسعت دیتا رہے گا۔
دوبارہ انتخاب کے ساتھ، ہندوستان عالمی ڈاک شعبے کے مستقبل کی تشکیل، جدت طرازی، شمولیت اور ترقی کو آگے بڑھانے میں بدستور فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔ ہندوستان نے آئندہ دورانیہ کے دوران انتظامی کونسل کے اندر قائدانہ کردار ادا کرنے کے اپنے ارادے کا بھی اظہار کیا ہے۔
وزیر مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر، جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ اعلان کیا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م ش ع۔ م الف)
U. No. 6282
(Release ID: 2168541)