خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین و اطفال کی ترقی  کی وزارت خصوصی  مہم 5.0 کے لیے تیار


 خواتین و اطفال کی ترقی  کی وزارت کے سکریٹری جناب انل  ملک نے وزارت کے تحت تمام دفاتر پر زور دیا کہ وہ اس مہم میں جوش و جذبے اور فعال انداز میں حصہ لیں

خصوصی مہم 4.0 کے دوران وزارت نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں؛ جن میں پورے ملک میں 33,842 صفائی مہمات کی تکمیل شامل ہے، جس کے نتیجے میں 4,17,645 مربع فٹ دفتری جگہ خالی ہوئی

خصوصی مہم 4.0 کے تحت اختیار کی گئی بہترین عملی تدابیر نے پائیدار اور ماحول دوست طریقوں کو فروغ دیا

Posted On: 18 SEP 2025 6:29PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت (ایم ڈبلیو سی ڈی)، خصوصی مہم 5.0 کی تیاری کر رہی ہے، جو خصوصی مہم 4.0 کی نمایاں کامیابیوں پر مبنی ہے۔ وزارت اپنی کاوشوں کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ کارکردگی میں مزید بہتری آئے، زیر التوا معاملات کو نمٹایا جا سکے اور اپنی مختلف اسکیموں اور پہل کاریوں کے تحت صفائی ستھرائی کو فروغ دیا جا سکے۔

I. خواتین و اطفال ترقی کی وزارت کی کامیابیاں خصوصی مہم 4.0 اور اس کے تسلسل کے دوران (اکتوبر 2024 تا اگست 2025):

خصوصی مہم 4.0 کے نفاذ کے مرحلے (2 اکتوبر تا 31 اکتوبر 2024) اور اس کے تسلسل (یکم نومبر 2024 تا 31 اگست 2025) کے دوران وزارت نے شناخت شدہ زیر التوا معاملات کے ازالے کے لیے مربوط کوششیں کیں۔ اس مہم کے تحت وزارت نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جن میں پورے ملک میں 33,842 صفائی مہمات کی تکمیل شامل ہے۔ ان میں آنگن واڑی مراکز، بچوں کی دیکھ بھال کے ادارے، ہر طرح کی خدمات کے واحد مرکز، سکھی نیواس (ورکنگ ویمن ہاسٹلز) اور شکتی سدن (سودھار گریہ) شامل تھے، جس کے نتیجے میں 4,17,645 مربع فٹ دفتری جگہ خالی ہوئی۔ اس کے علاوہ، کباڑی اور ای-ویسٹ کے ازالے سے 5,86,583/- کی آمدنی بھی حاصل ہوئی۔

ریکارڈ کے انتظام کے حوالے سے وزارت نے 3,464 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا، جن میں سے 3,418 کو قوانین کے مطابق تلف کر دیا گیا، جبکہ 5,485 ای-فائلوں (100%) کا بھی جائزہ لیا گیا، جن میں سے 2,771 کو بند کر دیا گیا۔

وزارت نے اہداف پورے کرنے کی بھرپور کوششیں کیں اور اس دوران 47 میں سے 25 ایم پی حوالہ جات، 20 میں سے 14 پارلیمانی یقین دہانیاں، اور 13 میں سے 7 ریاستی حکومت کے حوالہ جات کو نمٹا دیا۔ مزید برآں، وزارت نے مہم کے دوران 7,046 عوامی شکایات اور 1,099 اپیلوں کو بھی مؤثر طریقے سے حل کیا۔

خصوصی مہم 4.0 کے تحت درج ذیل بہترین عملی اقدامات اپنائے گئے:

  • میگھالیہ میں واحد مرکز اور خواتین ہیلپ لائن کے اہلکاروں نے پائیدار اور ماحول دوست طریقے اپنانے کا عزم کیا، جیسے توانائی کی بچت کرنے والے بلب کا استعمال اور کاغذ کے ضائع شدہ ٹکڑوں کو دوبارہ استعمال کرنا وغیرہ۔
  • واحد مرکز اور خواتین ہیلپ لائن کے اہلکاروں نے نہ صرف کوڑا کرکٹ سے پاک ماحول بنانے بلکہ معاشرے کو برائیوں سے صاف کرنے کا عہد کیا تاکہ خواتین اپنے آپ کو زیادہ محفوظ محسوس کر سکیں۔
  • واحد مرکز، جنوبی گارو ہلز، میگھالیہ نے اپنے دفتر کی تعمیرگاہ پر پودے لگانے کی مہم منظم کی۔
  • صفائی، حیض کے دوران صفائی اور ذاتی بااختیاری کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے واحد مرکز نے گورنمنٹ گرلز انٹر کالج، پیلی بھیت، اتر پردیش میں بیداری پروگرام منعقد کیا۔
  • "کچرے سے بہترین تخلیق" کی سرگرمی چلڈرن کیئر انسٹی ٹیوشن، پلاش، اننت ناگ میں بچوں کے ساتھ منعقد کی گئی تاکہ بچوں کو یہ ترغیب دی جا سکے کہ وہ ری سائیکل شدہ مواد سے کارآمد اشیاء تیار کریں۔ اس سرگرمی کے ذریعے بچوں نے نہ صرف ری سائیکلنگ اور ضائع شدہ مواد کے دوبارہ استعمال کے بارے میں قیمتی سبق سیکھا بلکہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں اور تخیلاتی صلاحیتوں کو بھی نکھارا، اور ساتھ ہی سی سی آئی کی صفائی اور خوبصورتی میں بھی اپنا حصہ ڈالا۔

وزیر برائے خواتین و اطفال ترقی اور سیکریٹری (ڈبلیو سی ڈی) نے اسپیشل مہم 4.0 کے دوران وزارت خواتین و اطفال ترقی کے خود مختار ادارے ایس پی این آئی ڈبلیو سی ڈی میں صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

جناب گیانش بھارتی، ایڈیشنل سکریٹری، ایم ڈبلیو سی ڈی خصوصی مہم 4.0 کے دوران وزارت کے ریکارڈ روم کا معائنہ کرتے ہوئے

مرکزی وزیر، ڈبلیو سی ڈی خصوصی مہم 4.0 کے دوران شجر کاری کی سرگرمیوں کا افتتاح کرتے ہوئے

 

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی ایک خودمختار ادارہ برائے خواتین قومی کمیشن نے خصوصی مہم 4.0 کے تحت "ویسٹ ٹو ونڈر" مقابلے کا انعقاد کیا جس میں شرکاء نے کچرے سے فن پارے بنائے۔

خصوصی مہم 4.0 کے تحت، بنگلورو میں شکتی سدن نے حفظان صحت کو ترجیح دیتے ہوئے اور ارد گرد کے ماحول کو زندہ کرتے ہوئے، ایک خصوصی صفائی مہم کا آغاز کیا۔

چھتیس گڑھ کے اطفال ہوم میں خصوصی مہم 4.0 کے تحت مکمل صفائی کی گئی، جس میں ذاتی حفظانِ صحت اور مچھروں پر قابو پانے پر خاص توجہ دی گئی۔

II. اسپیشل مہم 5.0 کا تیاری مرحلہ:

اسپیشل مہم 5.0 کے تیاری مرحلے (1530 ستمبر 2025) کے دوران، وزارت خواتین و اطفال کی ترقی کے سیکریٹری جناب انل ملک نے وزارت کے تحت تمام دفاتر پر زور دیا کہ وہ اس مہم میں جوش و جذبے اور فعال انداز میں حصہ لیں۔ وزارت خواتین و اطفال ترقی بھرپور تیاری کر رہی ہے تاکہ اس مرحلے کے اہداف کو حتمی شکل دی جا سکے اور اپنی سرگرمیوں کو مہم کے کلیدی پیمانوں اور مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا سکے، تاکہ قابلِ پیمائش نتائج اور دیرپا اثرات کو یقینی بنایا جا سکے۔

***

ش ح ۔   م  د   ۔  م  ص

(U :  6251)


(Release ID: 2168285)
Read this release in: English , Hindi