جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند نے صاف توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے اور 2070 تک نیٹ زیرو کے عزم کو تقویت دینے کے لیے قومی پالیسی برائے جیو تھرمل انرجی (2025) کا اعلان کیا


یہ پالیسی تحقیق، جدت، ٹیکنالوجی، ماحولیاتی نظام کی ترقی، صلاحیت سازی اور شراکت داریوں کے ذریعے غیر استعمال شدہ امکانات سے فائدہ اٹھانے کا مقصد رکھتی ہے

پالیسی کا عملی اثر صاف توانائی، ڈسٹرکٹ ہیٹنگ، زرعی استعمال، آبی زراعت اور گراؤنڈ سورس ہیٹ پمپ (جی ایس ایچ پی) کے ذریعے متوقع ہے

پالیسی کے تحت ہندوستان بھر میں موزونیت اور امکانات کے جائزے کے لیے پانچ پائلٹ پروجیکٹ کی منظوری دی گئی ہے

प्रविष्टि तिथि: 17 SEP 2025 5:34PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند نے قومی پالیسی برائے جیو تھرمل انرجی (2025) کا اعلان کر دیا ہے، جس سے 2070 تک نیٹ زیرو کے ہدف کے حصول کے عزم کو مزید مضبوطی ملی ہے اور متنوع قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع کے ذریعے ملک کی توانائی سلامتی کو تقویت دی گئی ہے۔

ہندوستان، جس کے جیو تھرمل وسائل اب تک بڑی حد تک غیر استعمال شدہ ہیں، اب اس صاف اور قابلِ اعتماد توانائی کو بجلی پیدا کرنے اور براہِ راست استعمال کی ایپلی کیشن جیسے ڈسٹرکٹ ہیٹنگ، زراعت، آبی زراعت اور گراؤنڈ سورس ہیٹ پمپ (جی ایس ایچ پی) کے ذریعے کولنگ و ہیٹنگ کے لیے بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے۔

نئی پالیسی ایک جامع فریم ورک فراہم کرتی ہے تاکہ ہندوستان میں جیو تھرمل توانائی کی دریافت، ترقی اور مؤثر استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔

پالیسی کی نمایاں خصوصیات:

  • تحقیق اور بہترین طریقۂ کار: تحقیق کو فروغ دینا، بین وزارتی تعاون کو یقینی بنانا اور جیو تھرمل انرجی کی ترقی کے لیے عالمی بہترین طریقۂ کار کو اپنانا۔ جیو تھرمل انرجی کے ضوابط اور نگرانی کی ذمہ داری وزارت کے پاس ہوگی۔
  • قومی اہداف سے انضمام: جیو تھرمل توانائی کو بھارت کے 2070 نیٹ زیرو ہدف اور قابلِ تجدید توانائی کے مقاصد کے ساتھ مربوط کرنا۔
  • متنوع استعمال: بجلی پیداوار، اسپیس ہیٹنگ/کولنگ، زراعت (گرین ہاؤس، کولڈ اسٹوریج)، سیاحت اور ڈی سیلینیشن پر توجہ۔
  • تکنیکی جدت: جدید نظام کی تحقیق و ترقی جیسے ہائبرڈ جیو تھرمل-سولر پلانٹ، ترک شدہ آئل ویل کی دوبارہ تیاری، اور ایڈوانسڈ/انہانسڈ جیو تھرمل سسٹم کو فروغ دینا۔
  • مقامی جدت اور شراکت داری: مقامی جدت، مشترکہ منصوبوں اور موجودہ آئل/گیس انفراسٹرکچر کے دوبارہ استعمال پر زور۔
  • تعاون: بین الاقوامی جیو تھرمل اداروں اور ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ شراکت داری، نیز ریاستی حکومتوں، آئل و گیس کمپنیوں اور تحقیقی اداروں سے تعاون۔
  • ماحولیاتی نظام کی ترقی: جیو تھرمل سیکٹر کی طویل مدتی ترقی کے لیے ایک مضبوط پبلک-پرائیویٹ ایکو سسٹم کی تعمیر۔
  • صلاحیت سازی: اس شعبے میں علم کے تبادلے اور افرادی قوت کی ترقی کو فروغ دینا۔

جیو تھرمل انرجی کی دریافت کی جانب پہلا قدم اٹھاتے ہوئے وزارت نے اس شعبے میں پانچ منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ ان میں پائلٹ اقدامات اور وسائل کے تخمینہ جاتی منصوبے شامل ہیں، جن کا مقصد ہندوستان میں جیو تھرمل توانائی کی موزونیت اور امکانات کا جائزہ لینا ہے۔

نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی وزارت  (ایم این آر ای) ان منصوبوں کی پیش رفت پر نظر رکھے گی اور ڈیولپرز، صنعتوں اور تحقیقی اداروں کو ہندوستان کی صاف توانائی کی منتقلی میں فعال شرکت کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔

********

ش ح۔ ف ش ع

 U: 6172


(रिलीज़ आईडी: 2167914) आगंतुक पटल : 17
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Telugu , Malayalam