زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
وزیر زراعت شیو راج سنگھ چوہان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی 75ویں سالگرہ پر مبارکباد دی
وزیر اعظم کی 75ویں سالگرہ پر، وزیر زراعت شیو راج سنگھ چوہان نے نئی دہلی کے پوسا کیمپس میں 75 پودے لگائے
مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جدید ہندوستان کے معمار ہیں، مسلسل عمل ان کا رہنما اصول ہے
ہندوستان کا عالمی قد بڑھا ہے اور وزیر اعظم کی متحرک قیادت میں دنیا کا تصور بدل گیا ہے، جناب چوہان نے کہا
Posted On:
17 SEP 2025 5:52PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر، زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان نے انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر)، پوسا کیمپس، نئی دہلی میں 75 پودے لگائے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنی پوری زندگی ملک کی خدمت کے لیے وقف کر دی ہے۔
جناب چوہان نے مزید کہا کہ بطور وزیر اعظم جناب نریندر مودی ایک خوشحال، مضبوط اور ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں، ہندوستان کا وقار پوری دنیا میں کئی گنا بڑھا ہے اور ملک کے تئیں دنیا کا نظریہ بدلنے والی تبدیلی سے گزرا ہے۔ جناب نریندر مودی، رہنما اصول کے طور پر اپنے مسلسل عمل کے ساتھ، جدید ہندوستان کے معمار ہیں۔
مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں متعدد پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ کئی جگہوں پر خون کے عطیہ کے کیمپ لگائے جا رہے ہیں، صفائی کی مہم چلائی جا رہی ہے، ہسپتالوں کو نئے سرے سے سجایا جا رہا ہے، جبکہ بڑے پیمانے پر درخت لگانے کی مہم بھی جاری ہے۔
جناب شیو راج سنگھ چوہان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ماحولیات ہمیشہ سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دل کے قریب کا موضوع رہا ہے۔ "ایک پیڑؑ ماں کے نام" مہم کے ذریعے وزیر اعظم نے ملک بھر میں کروڑوں درخت لگانے کی ترغیب دی۔ اس جذبے کے تحت، یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان کی سالگرہ کے موقع پر آئی سی اے آر، پوسا، نئی دہلی میں پودے لگائے جائیں گے، جو ہمیشہ ہندوستانی زراعت کی ترقی کا بنیادی مرکز رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل زرعی سائنسدانوں اور عہدیداروں کے ساتھ یہاں درخت لگانے کی مہم میں سرگرم عمل ہیں۔
جناب شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ شجر کاری مہم آئی سی اے آر، پوسا سے شروع کی گئی ہے۔ اس کے بعد، آئی سی اے آر کے اداروں کے ساتھ ساتھ کرشی وگیان کیندروں (کے وی کے) سمیت تمام 113 مقامات پر درخت لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی لوگوں کو اس مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کی کوشش کی جائے گی۔
مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کی قیادت جاری رکھنے کے لیے لمبی زندگی کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہندوستان کو عالمی بھائی چارے کی علامت کے طور پر پیش کیا ہے اور وہ قدیم ہندوستانی آئیڈیل واسودھیو کٹمبکم یعنی دنیا ایک خاندان ہے کو شکل دے رہے ہیں۔
**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 6170
(Release ID: 2167794)
Visitor Counter : 2