پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی حکومت نے تمل ناڈو اور آسام میں دیہی مقامی اداروں کے لیے 15ویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹ کے تحت 342 کروڑ روپے جاری کیے

Posted On: 17 SEP 2025 11:14AM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے دوران دیہی مقامی اداروں کے لیے 15ویں مالیاتی کمیشن کے تحت امدادی رقم جاری کی ہے۔ مالی سال 2025-26 کے لیے تمل ناڈو کو 127.586 کروڑ روپے کی غیر مشروط گرانٹ کی پہلی قسط (جس میں 2901 اہل گرام پنچایتیں، 74 اہل بلاک پنچایتیں اور 9 اہل ضلع پنچایتیں شامل ہیں) اور مالی سال 2024-25 کے لیے آسام کو 214.542 کروڑ روپے (جس میں تمام 2192 اہل گرام پنچایتیں، 156 اہل بلاک پنچایتیں اور تمام 27 اہل ضلع کونسلیں شامل ہیں) دیے گئے۔

حکومت ہند پنچایتی راج کی وزارت اور جل شکتی کی وزارت (پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کےمحکمہ) دیہی مقامی اداروں (آر ایل بیز) / پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز) کے لیے ریاستوں کو 15ویں مالیاتی کمیشن کے تحت گرانٹ جاری کرنے کی سفارش کرتی ہے، جسے وزارتِ خزانہ جاری کرتی ہے۔ مختص گرانٹس کی سفارش کی جاتی ہے اور ایک مالی سال میں انہیں دو قسطوں میں جاری کیا جاتا ہے۔غیر مشروط گرانٹ کا استعمال آر ایل بیز / پی آر آئیز کی جانب سے آئین کے گیارہویں شیڈیول میں درج 29 موضوعات کے تحت سوائے تنخواہوں اور دیگر انتظامی اخراجات کے مقام  کی مخصوص ضروریات کے لیے کیا جاتا ہے۔ جبکہ مشروط گرانٹ کا استعمال بنیادی خدمات- (الف)صفائی ستھرائی اور او ڈی ایف کی حالت ،جن میں گھریلو فضلے کا نظم و نسق اور ٹریٹمنٹ اورانسانی فضلے اورخاص طور پر سیوریج کا بندوبست شامل ہے، کے برقرار رکھنے کے لیےاور (ب) پینے کے پانی کی فراہمی، بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے اور پانی کی ری سائیکلنگ کے لیے کیا جاسکتا ہے۔

****

ش ح۔ک ح۔م ش

U. No. 6129


(Release ID: 2167526) Visitor Counter : 2