صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت و خاندانی بہبودکا محکمہ سوچھتا کو فروغ دینے اور زیر التواء معاملات کو کم کرنے کے لیے 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک خصوصی مہم 5.0 شروع کرے گا


خصوصی مہم 5.0 کا ابتدائی مرحلہ 15 سے 30 ستمبر 2025 تک جاری ہے، جس کے بعد اکتوبر میں ای-کچرا نمٹانے، کام کاج کی جگہوں پر صفائی ستھرائی اور کارکردگی میں بہتری پر توجہ مرکوز کی جائے گی

نومبر 2024 سے اگست 2025 تک، 29 ہزار سے زائد فائلوں کا جائزہ لیا گیا، 35ہزار سے زیادہ شکایات کا ازالہ کیا گیا اور خصوصی کوششوں کے تحت صحت و خاندانی بہبود کے محکمے کی جانب سے 1,437 صفائی مہمات چلائی گئیں

Posted On: 16 SEP 2025 2:22PM by PIB Delhi

صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں زیر التواء معاملات کو کم کرنے کی حکومت کی پہل کے تحت،صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کے تحت صحت و خاندانی بہبود کا محکمہ (ڈی او ایچ ایف ڈبلیو) سال 2021 سے اپنے مرکزی حکومت کے اسپتالوں، ماتحت دفاتر، منسلک دفاتر، خود مختار اداروں اور سی پی ایس یوز کے ساتھ مل کرخصوصی مہمات میں فعال طور پر حصہ لے رہا ہے۔

نومبر 2024 سے اگست 2025 تک، صحت و خاندانی بہبود کے محکمے نے 29,845 فائلوں کا جائزہ لیا اور 19,761 فائلوں کو ہٹایا۔ اس کے علاوہ، 35,435 عوامی شکایات اور ان سے متعلقہ 2,957 اپیلوں، 255 ارکانِ پارلیمنٹ کے حوالہ جات، 22 پارلیمانی یقین دہانیوں اور 16 ریاستی حکومت کے حوالہ جات کو نمٹایا گیا۔ کل 1,437 صفائی مہمات بھی چلائی گئیں، جن کے ذریعے 29.96 لاکھ روپےمالیت کا ردّی سامان اور 16,352 مربع فٹ جگہ کو خالی کیا گیا۔ ان کوششوں سے نہ صرف کام کرنے کی جگہ کا ماحول بہتر ہوا ہے بلکہ ریکارڈ مینجمنٹ، جگہ کے مؤثر استعمال اور آمدنی پیدا کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔

خصوصی مہم 5.0کا ابتدائی مرحلہ 15 ستمبر 2025 سے شروع ہو چکا ہے اور 30 ستمبر 2025 تک جاری رہے گا۔ اس دوران صحت و خاندانی بہبود کا محکمہ طے شدہ معیارات کی بنیاد پر زیر التواء معاملات کی نشاندہی کرے گا، زمینی سطح پر کام کرنے والے اہلکاروں کو متحرک کرے گا، صفائی مہم کے مقامات کو حتمی شکل دے گا، ریکارڈز کا جائزہ لے گا، جگہ کے مؤثر استعمال کا منصوبہ تیار کرے گا اور ازالہ کے لیے ردّی سامان کی نشاندہی کرے گا۔

صحت و خاندانی بہبود کا محکمہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک جاری رہنے والے عمل درآمد مرحلے کے دوران خصوصی مہم 5.0کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے انتھک کوشش کرے گا، جس میں بالخصوص ای-کچرے کے ازالے پر توجہ دی جائے گی۔

صحت و خاندانی بہبود کا محکمہ کام کاج کے لئے صاف ستھرے اور زیادہ مؤثر مقامات کی تیاری کے لیے پرعزم ہے اور یہ عوامی خدمات کی فراہمی اور شہریوں کے تجربے میں بھی مسلسل بہتری لاتا رہے گا۔

****

ش ح۔ک ح۔م ش                 

U. No. 6125


(Release ID: 2167491) Visitor Counter : 3
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil