وزارت خزانہ
پی ایف آر ڈی اے نے مرکزی حکومت کے ملازمین (جو 01.04.2025 اور 31.08.2025 کے درمیان خدمات میں شامل ہوئے) کے لیے یونیفائیڈ پنشن سکیم (یو پی ایس ) کا انتخاب کرنے کے لیے ایک وقتی اختیار میں توسیع
Posted On:
16 SEP 2025 7:42PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت کے اہل ملازمین کے لیے یونیفائیڈ پنشن اسکیم (یو پی ایس ) کو وزارت خزانہ، حکومت ہند نے نوٹیفکیشن نمبر ایف نمبر ایف ایکس -1/3/2024 پی آر مورخہ 24.01.2025 کے ذریعے مطلع کیا تھا۔
اسکیم میں حالیہ وضاحتوں اور پیشرفت کی روشنی میں، مرکزی حکومت نے اب مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے جو 01.04.2025 کو یا اس کے بعد 31.08.2025 تک خدمات میں شامل ہوئے تھے، اور جنہوں نے قومی پنشن سسٹم کا انتخاب کیا ہے، کو یونیفائیڈ پنشن اسکیم میں منتقل کرنے کے
لئے ایک بار اختیار دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ اختیار 30.09.2025 کو یا اس سے پہلے یو پی ایس کے تحت دیگر اہل زمروں کے لیے پہلے سے طے شدہ کٹ آف تاریخ کے مطابق استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس اقدام کا مقصد مرکزی حکومت کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد مالی تحفظ کی منصوبہ بندی میں باخبر انتخاب فراہم کرنا ہے۔ یو پی ایس کا انتخاب کرتے ہوئے، ملازمین بعد کی تاریخ میں این پی ایس پر سوئچ کرنے کے لیے اپنی پسند کو برقرار رکھتے ہیں۔
نوٹ: این پی ایس کے تحت اہل ملازمین اور سابقہ ریٹائر ہونے والوں کے لیے یو پی ایس کا انتخاب کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے۔
***
ش ح ۔ ال
UR-6115
(Release ID: 2167373)
Visitor Counter : 2