مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک17 ستمبر کو شروع ہو رہے سوچھتا ہی سیوا 2025 کے لیے تیار ہے


ایک دن ایک گھنٹہ ایک ساتھ: 25 ستمبر 2025 کو ملک بھر میں رضاکارانہ شرم دان

Posted On: 15 SEP 2025 5:26PM by PIB Delhi

 

’’تیوہاروں کی خوشیوں کے درمیان سب لوگ صفائی پر بھی زور دیتے رہیں، کیونکہ جہاں صفائی ہے، وہاں تہواروں کا لطف اور بڑھ جاتا ہے!‘‘ – عزت مآب وزیر اعظم، جناب نریندر مودی125ویں قسط، من کی بات، 31 اگست 2025

 

ملک بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ، ’’سوچھتاہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2025‘‘ کے نویں ایڈیشن کا آغاز ہونے کو ہے، جس کا انعقاد ’’سوچھ بھارت مشن‘‘ کے تحت کیا جا رہا ہے۔ 17 ستمبر سے شروع ہو کر 2 اکتوبرکو گاندھی جینتی تک جاری رہنے والی 15 روزہ مہم پورے ملک میں لاکھوں افراد کووسیع پیمانے پر صفائی کے اثرات مرتب کرنے والی سرگرمیوں میں یکجاہونے کی دعوت دے گی۔یہ مہم ہاؤسنگ اورشہری امور (ایم او ایچ یو اے)کی وزارت اور جل شکتی کی وزارت کے پینے کے پانی اورصفائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) کی مشترکہ کوشش سے شروع کی گئی ہے، جو شہریوں،برادریوں اوراداروں کوزمین پرنمایاں صفائی کے اثرات مرتب کرنے کے لئے یکجاکرے گی، ساتھ ہی ایس ایچ ایس 2025کے لئے ’’کلین لی ینس ٹارگٹ یونٹس‘‘ جیسے اندھیرے، گندگی بھرے اور نظرانداز کیے گئے مقامات پر توجہ مرکوز کرے گی۔

افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ہاؤسنگ اورشہری امورکے وزیر جناب منوہر لال نے گزشتہ سال کی طرح ایس ایچ ایس  2025 کے تحت ’’کلین لینیس ٹارگٹ یونٹس (سی ٹی ایوز)‘‘ پر زور دیا۔ 2024 میں، 8 لاکھ سے زائد ایسےسی ٹی ایوز کو تبدیل کر کے قابلِ استعمال عوامی مقامات بنایا گیا۔انہوں نے کہاکہ’’سی ٹی ایوز کی شناخت، تبدیلی اور خوبصورتی کا عمل تیز رفتار طریقے سے اور مہم کی مدت کے بعد بھی جاری رہے گا تاکہ زمینی سطح پر نمایاں صفائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ شہر سی ٹی ایوزکی نشاندہی کر رہے ہیں۔اندھیرے مقامات، نظرانداز شدہ اور پہنچنے میں مشکل علاقے، اور زائد فضلہ والے مقامات جیسے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر، ریلوے اسٹیشن، دریا، زرخیز زمینیں، گلی کوچے، اور زیادہ گندگی والے مقامات جن کی بروقت صفائی ضروری ہے۔ یہ علاقے زمینی سطح پر نمایاں صفائی پر اثر ڈالتے ہیں، کیونکہ صفائی اور خوبصورتی ہمیشہ ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں۔‘‘

مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے دہلی کے بھلسوا کچرے کے ڈھیر کو تبدیل کرنے اور خوبصورت بنانے کے لیےاپنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’میں 17  ستمبر 2025  کو منتظمین کے ہمراہ بھلسوا کا دورہ کروں گا تاکہ فضلہ کی صفائی اور پروسیسنگ کے منصوبوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ اسی دن سے ہم صفائی کے عمل کا آغاز کریں گے۔ سائٹ پر مزید فضلہ پروسیسنگ کے لیے جگہ کی کمی کے پیشِ نظر، میں نے ڈی ڈی اے سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اضافی زمین کے حصول میں ہماری مدد کرے۔‘‘

مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے کہاکہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں، ایس ایچ ایس 2025، جس کا عنوان ’سوچّھوتسو‘ ہے، جوجشن اور ذمہ داری کا امتزاج ہے۔ سی ٹی یو ک بدلاؤ، صفائی متر کی حفاظت  اوراوڈی ایف پلس اور سوچھ سوجل گاؤں کے اعلان اور پلاسٹک سے پاک دیہی گاوؤں کے قیام کے ذریعے یہ نقطۂ نظر ’انتیودئے سے سروودئے‘ کی سمت میں ترتیب دیا گیا ہے، جہاں ہر گاؤں اور شہر میں صف آخرکے وقار، صحت اور پائیداری پر توجہ مرکوز ہے، جو وِکست بھارت 2047 کے لیے ضروری شرائط ہیں۔میں تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ 25 ستمبر کو ملک گیر رضاکارانہ شراکت کاری (شرم دان) میں خلوص دل کے ساتھ سے حصہ لیں تاکہ صاف، صحت مند اورسر سبز کل کے لیے بھارت کے عزم کو ظاہر کیا جا سکے۔مرکزی وزیر نے سورت اور نوساری کے لیے10-8 کروڑ روپے کے  صفائی متر سرکشا فنڈ کا بھی اعلان کیا،جن میں صفائی ملازمین کے افراد خاندان کے لئے  تعلیمی مدد اور بلاسودی قرض شامل ہے۔

سوچھوتسو 5 کلیدی ستونوں پرمبنی ہے (1) کلین لینیس ٹارگٹ یونٹس (سی ٹی یو) کے بدلاؤ-مشکل ، تاریک اور نظر انداز شدہ مقامات کا خاتمہ (2) صاف عوامی مقامات-عوامی مقامات پر عمومی صفائی اور صفائی کی سرگرمیاں (3)  صفائی مترا  سورکشا شیور-صحت کی جانچ اور صفائی کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے سنگل ونڈو سیوا ، سورکشا اور سمان کیمپ (4) صاف سرسبز تہوار-ماحول دوست اور صفر فضلہ کی تقریبات (5) سوچھتا کی وکالت-دیہی ہندوستان میں او ڈی ایف پلس ماڈل اور سوچھ سوجل گاؤں کے اعلان کے لیے گرام سبھا پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سوچھتا کے پیغام کو پھیلانا ۔

’’سوچھتاہی سیوا 2025‘‘ کے تحت 25 ستمبر 2025 کو ملک گیر رضاکارانہ شرم دان – ’’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘‘ – کا انعقاد کیا جائے گا۔ مقامی سطح پر سی ٹی ایوز کی تبدیلی کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔ توجہ زمینی سطح پر شرم دان اور پلوگنگ مہمات پر مرکوز ہوگی، جنہیں شہریوں، سیاسی قیادت، ایس بی ایم ایمبیسیڈرز، نوجوان گروپس، این جی اوز،سی ایس اوز، شراکت دار تنظیموں کے نمائندوں اور انفلوئنسرز کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔اس کے علاوہ شیویروں کے دوران مقامی صفائی کارکنوں کو ان کی مشن میں شراکت کے اعتراف کے طور پر اعزاز دینے کی بھی تجویز ہے۔

تیاری سے متعلق میٹنگوں کے سلسلے کے طور پر3 ستمبر 2025 کو معزز وزراء، ہاؤسنگ اورشہری امور (ایم اوایچ یو اے) کی وزارت کے پینے کے پانی اورصفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو) کے درمیان ایس ایچ ایس پر بات چیت کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس کے بعد 9 ستمبر 2025  کو تمام ریاستوں/مرکزی علاقے (یوٹیز) کے ساتھ ایک تیاری اجلاس ہوا، جس کی صدارت مرکزی وزیرانِ ڈی ڈی ڈبلیو ایس اور ایم اوایچ یو اےنے کی۔ 10 ستمبر کو سکریٹریز کی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کابینہ سیکرٹری نے کی۔تمام سطحوں (ریاست، ضلع، مقامی ادارے، وزارتیں وغیرہ) پر ہم آہنگی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس 12  ستمبر کو منعقد ہوا، جس کے بعد تمام مرکزی وزارتوں کے نوڈل افسران اور فیلڈ یونٹس کے ساتھ ایک اجلاس بھی منعقد ہوا، جس کی صدارت سکریٹری، ڈی ڈی ڈبلیو ایس نے کی۔

******

 

(ش ح ۔ ض ر ۔  م ا)

Urdu.No-6039

 


(Release ID: 2166887) Visitor Counter : 2