وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے انجینئرز ڈے کے موقع پر سر ایم وشویشوریا کو خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 15 SEP 2025 8:44AM by PIB Delhi

انجینئرز ڈے کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت رتن سر ایم  وشویشوریا کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جن کی بے مثال خدمات نے ہندوستان کے جدید انجینئرنگ منظرنامے کی بنیاد رکھی۔

وزیر اعظم نے آج ایک پیغام میں ‘‘ایکس’’ پر کہا:

‘‘آج، انجینئرز ڈے کے موقع پر میں سر ایم وشویشوریا کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں، جن کی ذہانت نے ہندوستان کے انجینئرنگ منظرنامے پر ناقابلِ فراموش نقوش چھوڑے ہیں۔ میں تمام انجینئرز کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں جو اپنی تخلیقی صلاحیت اور عزم کے ذریعے جدت طرازی کو آگے بڑھا رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں مشکل چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں۔ ہمارے انجینئرز، وکست بھارت کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششوں میں ایک اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔’’

***********

(ش ح –ش ت- م ق ا)

U. No.6006


(Release ID: 2166662) Visitor Counter : 2