عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کو راج بھاشا کیرتی پرسکار سے نوازا گیا

Posted On: 14 SEP 2025 5:39PM by PIB Delhi

ہندی دیوس کے موقع پر، 14 ستمبر 2025 کو گاندھی نگر، گجرات میں مہاتما مندر کنونشن اور ایگزیبیشن سینٹر میں منعقدہ ہندی دیوس تقریبات اور کل ہند سرکاری زبان کانفرنس کے دوران، وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے سکریٹری برائے انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات، جناب وی سرینیواس کو راج بھاشا کیرتی پُرسکار (پہلا) سے نوازا۔

یہ ایوارڈ وزارت داخلہ کے محکمہ برائے سرکاری زبان کی جانب سے انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کے محکمہ کو سال 2024-25 میں 300 سے کم عملے والی وزارتوں/ محکموں کے زمرے میں سرکاری زبان ہندی میں بہترین کارکردگی کے لیے دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ مسلسل دوسری بار اس محکمے کو دیا گیا ہے۔

انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کا محکمہ، یونین کی سرکاری زبان پالیسی کے مؤثر نفاذ کے لیے پُرعزم ہے اور ان کوششوں کے نتیجے میں محکمے میں سرکاری زبان کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ اپنی شاخوں اور اس سے منسلک دفاتر/ خود مختار اداروں میں یونین کی سرکاری زبان پالیسی کے نفاذ کی مؤثر نگرانی کرتا ہے۔

**********

ش ح۔ ف ش ع

 U: 6002

 


(Release ID: 2166591) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Marathi , Hindi