زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش میں ستنا کا دورہ کیا ؛ کھاد اور یوریا کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی
‘‘کھاد کی وزارت ریاست کی مانگ کی بنیاد پر سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے’’۔ جناب شیوراج سنگھ
‘‘ستنا ضلع میں ، پچھلے سال یوریا کی کھپت 23,585 میٹرک ٹن تھی ؛ اس بار 27,700 میٹرک ٹن پہلے ہی یہاں پہنچ چکا ہے’’۔جناب چوہان
‘‘آج پھر 1,500 میٹرک ٹن کھاد ستنا کو فراہم کی گئی ہے’’۔ جناب شیوراج سنگھ
‘‘وافر بارش اور دھان کی بوائی میں اضافے کی وجہ سے یوریا کی مانگ زیادہ ہے’’۔جناب چوہان
’’کھاد کی وزارت اور ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں“ ۔جناب چوہان
Posted On:
11 SEP 2025 8:45PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود و دیہی ترقی کے مرکزی وزیرجناب شیو راج سنگھ چوہان نے آج مدھیہ پردیش کے ستنا کا دورہ کیا اور ایکسِلینس کالج میں منعقدہ ایک پروگرام میں طلباء سے خطاب کیا۔
تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے ستنا میں کھاد اور یوریا کی مناسب فراہمی پر گفتگو کی اور کہا کہ کسانوں کے مفادات حکومتِ ہند کے لیے سب سے اہم ہیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مرکزی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ کھاد اور یوریا کسانوں تک وافر مقدار میں پہنچ سکے۔


مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان نے کہا:
"کچھ دوستوں نے کھاد سے متعلق مسائل پر میمورنڈم دیے ہیں۔ ہمارے لیے کسانوں کے مفادات سب سے اہم ہیں۔ مرکزی حکومت اس سمت میں مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ کھاد کی وزارت تمام ضروریات پر فوری طور پر کام کر رہی ہے۔ ریاست کی طلب کے مطابق وزارت کھاد کی مسلسل سپلائی کر رہی ہے۔ اگر صرف ستنا ضلع کو ہی دیکھا جائے تو پچھلے سال اسی وقت تک یوریا کا استعمال 23,585 میٹرک ٹن تھا، جبکہ اس سال 27,700 میٹرک ٹن یوریا پہلے ہی ستنا ضلع میں پہنچ چکا ہے۔"
جناب چوہان نے کہا کہ جیسے ہی یہ معاملہ ان کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے انتظامیہ اور ریاستی حکومت سے بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار علاقے میں بارش اچھی ہوئی ہے اور دھان سمیت بوائی کے رقبوں کو زیادہ یوریا کی ضرورت ہے، اسی لیے مانگ زیادہ ہے۔
مرکزی وزیر نے بتایا کہ آج بھی 1,500 میٹرک ٹن کھاد ستنا کو فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھاد کی بلا رکاوٹ سپلائی کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔ ضرورت پڑنے پر کھاد کی وزارت اور ریاستی حکومت سے بات چیت کی جائے گی تاکہ نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور ضروریات بہتر طور سے پوری ہوں۔
***********
(ش ح –ع و- م ق ا)
U. No.5918
(Release ID: 2165884)
Visitor Counter : 9