وزارت دفاع
بھارتی بحریہ گروگرام میں آئی این ایس اراولی کی شمولیت کے ساتھ اپنی بحری شعبے کی بیداری صلاحیت کو مضبوط بنائے گی
Posted On:
11 SEP 2025 6:47PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ 12 ستمبر 2025 کو بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل دنیش کے ترپاٹھی کی موجودگی میں گروگرام میں آئی این ایس اراولی کو بیڑے میں شامل کرے گی۔
آئی این ایس اراولی ، جسے یہ نام غیر متزلزل اراولی پہاڑی سلسلے سے حاصل ہوا ہے، بھارتی بحریہ کے مختلف اطلاعاتی اور مواصلاتی مراکز کو تعاون فراہم کرے گا، جو کہ بھارتی بحریہ کے کمانڈ، کنٹرول اور میری ٹائم ڈومین اویئرنیس (ایم ڈی اے) فریم ورک کے لیے کلیدی حیثیت کے حامل ہیں۔
‘सामुद्रिकसुरक्षायाः सहयोगं’ یا ’اشتراک کے ذریعہ بحری سلامتی‘ کے اصول سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے، بحری اڈہ معاون اور تعاون سے متعلق اخلاقیات کی مثال ہے، جو بحری اکائیوں، ایم ڈی اے مراکز اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ بہتر تال میل میں کام کرتا ہے۔
بیس کی چوٹی پر مرکزی پہاڑی سلسلے کی تصویر ہے جو غیر متزلزل اور مضبوط اراولی پہاڑی سلسلے کی علامت ہے، اور طلوع آفتاب ابدی نگرانی، مضبوطی اور توانائی کی علامت ہے، ساتھ ہی مواصلات اور ایم ڈی اے میں خصوصی تکنیکی صلاحیتوں کے عروج کی بھی علامت ہے۔ اس طرح، یہ چوٹی بھارت کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ابدی نگرانی میں سہولت بہم پہنچانے کے لیے مضبوط عہدبستگی کا مظہر ہے۔

**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5913
(Release ID: 2165810)
Visitor Counter : 2