ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کشمیر کے سیب کے کاشتکاروں کے لیے اچھی خبر: ہندوستانی ریلوے نے دہلی کے بازار میں سیب لانے کے لیے آج آٹھ ویگنوں پر مشتمل دو پارسل وینوں پر تازہ سیبوں کی لوڈنگ شروع کی


مانگ بڑھنے پر مزید ویگنیں شامل کی جائیں گی، ہندوستانی ریلوے کا کہنا ہے کہ یومیہ پارسل ٹرین 13 ستمبر سے کشمیر کے بڈگام اور دہلی کے آدرش نگر کے درمیان شروع کی جائے گی

Posted On: 11 SEP 2025 1:43PM by PIB Delhi

وادئ کشمیر کے پھل کاشتکاروں کی اپنی پیداوار دہلی کی بڑی منڈیوں میں بھیجنے کی ضرورت پر غور کرتے ہوئے، انڈین ریلوے(آئی آر) نے سرگرم کارروائی کی ہے۔

آئی آرنے سیب کی نقل و حمل کے لیے دو پارسل وین (ایل وی پی ایچ کوچ) فراہم کیے ہیں۔ یہ پارسل وین آج لوڈ کی جائیں گی اور ہر ایک میں 23 میٹرک ٹن (ایم ٹی) سیب ہوں گے۔ اگرمانگ  کی جاتی ہے توآئی آر اضافی پارسل وین فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

شمالی ریلوے کے پرنسپل چیف کمرشل منیجر اور جموں ڈویژن کے ڈویژنل ریلوے مینیجر ریاستی حکام، محکمہ باغبانی، پھل کاشتکاروں کی انجمنوں اور تاجروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

چونکہ سیب کا بڑا سیزن شروع ہورہاہے، آئی آر13 ستمبر سے بڈگام اور آدرش نگر کے درمیان یومیہ ٹائم ٹیبل والی پارسل ٹرین متعارف کروا رہا ہے۔ یہ ٹرین انفرادی تاجروں اور پھلوں کے کاشتکاروں کو پورٹل کے ذریعے ایک پارسل وین آن لائن بک کرنے  کی سہولت فراہم کرے گی۔

8 پارسل وین (وی پی) یومیہ ٹائم ٹیبلڈجوائنٹ پارسل پروڈکٹ- ریپڈ کارگو سروس پارسل ٹرین ایکس اے این ڈی آئی-بی بی ایم این-بی ڈی جی ایم کے لیے نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔ یہ 8 وی پی ٹرین صبح 6:15 بجے بڈگام ریلوے اسٹیشن (بی ڈی جی ایم)سے نکلے گی اور اگلے دن صبح 5:00 بجے آدرش نگر ریلوے اسٹیشن (اے این ڈی آئی)پہنچے گی، جو سیبوں کے لیے دہلی کے بازار میں صبح سویرے پہنچنے کا بہت موزوں وقت ہے۔

آئی آرانٹرمیڈیٹ اسٹیشنوں پروی پی کو منسلک کرنے کی سہولت بھی فراہم کر رہا ہے۔ مزید مانگ ہونے پر ریلوے ایسی مزید ٹرینیں چلانے کے لیے تیار ہے۔

9؍اگست کو، پہلی مال بردار ٹرین سیمنٹ کی21 ویگنوں کو لے کر پنجاب سے وادئ کشمیر میں اننت ناگ گڈز شیڈ تک کامیابی کے ساتھ پہنچی، جس نے اس خطے کو قومی مال بردار نیٹ ورک سے منسلک کرنے میں ایک اہم سنگ میل  طے کیا۔ یہ ترقی پورے کشمیر میں بنیادی ڈھانچہ جاتی منصوبوں کو تیز کرے گی اور وادئ کشمیر میں رہنے والے شہریوں کے اخراجات کم کرے گی۔ یہ خطے میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہندوستانی ریلوے کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

فریٹ سروس ابھی اُدھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل لنک پر چل رہی ہے، جس کا اس سال جون میں وزیر اعظم مودی نے افتتاح کیا تھا۔ یہ ریل لنک کٹرا اور سری نگر کے درمیان دو وندے بھارت ٹرینیں بھی چلاتا ہے، دونوں ٹرینیں 100فیصد سے زیادہ  گنجائش(اوکیوپینسی) کے ساتھ چلتی ہیں۔ یہ ٹرینیں مسافروں کو قابل رسائی، سستی اور آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرتی ہیں اور ریلوے ٹرانسپورٹ کو بالکل نئی سطح پر لے جاتی ہیں۔

 

********

 

ش ح۔م م۔ن ع

U-5887

                          


(Release ID: 2165680) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi , Kannada