کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہاؤسنگ اور چھوٹے پیمانے کے کاروباری اداروں کو فروغ دینے کے لیے کان کنی کے شعبے میں جی ایس ٹی اصلاحات

Posted On: 11 SEP 2025 12:30PM by PIB Delhi

مرکزی خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں نئی دہلی میں منعقد ہ جی ایس ٹی کونسل کی 56ویں میٹنگ میں  جی ایس ٹی ٹیکس کی شرحوں میں تبدیلی، افراد، عام آدمی، متوسط ​​طبقے کے خواہشمندوں کو راحت فراہم کرنے اور جی ایس ٹی میں تجارت کی سہولت کے اقدامات سے متعلق سفارشات پیش کیں گئیں۔ کان کنی کے شعبے سے متعلق اشیاء کے لیے جی ایس ٹی کی نئی شرحیں اور سلیب کا ہاؤسنگ انڈسٹری اور چھوٹے پیمانے کے کاروباری اداروں پر مثبت اثر پڑے گا۔

نئی شرحوں کے تحت، ماربل اور ٹراورٹائن بلاکس اور گرینائٹ بلاکس پر پہلے کی جی ایس ٹی کی شرح 12فیصد کے مقابلے میں اب 5فیصد کی  کردی گئی ہے۔جی ایس ٹی کی شرح میں اس کٹوتی سے ہاؤسنگ سیکٹر کو فائدہ پہنچے گا کیونکہ یہ ماربل اور گرینائٹ بڑے پیمانے پر ہاؤسنگ انڈسٹری میں استعمال ہوتے ہیں۔ گرینائٹ اور ماربل نکالنے کا کام راجستھان، گجرات اور کرناٹک جیسی ریاستوں میں ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ، ریت اور چونا کی اینٹوں یا پتھر کی نقش کاری پر جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کم لاگت رہائشی منصوبوں، خصوصاً دیہی علاقوں میں تعمیراتی اخراجات کو کم کرنے میں مدد دے گی۔ ایسے اشیاء کی جی ایس ٹی کی شرح کو 12فیصد سےکم کر کے 5فیصد کیا جا رہا ہے۔

ایلومینیم سے بنے دودھ کے ڈبے پر جی ایس ٹی کی شرح؛ میز، باورچی خانے یا تانبے کے ساتھ ساتھ ایلومینیم کے دیگر گھریلو سامان پر بھی جی ایس ٹی کی شرح کو 12 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کیا جائے گا۔ چونکہ اس طرح کے برتن، دودھ کے ڈبے اور ایلومینیم/تانبے سے بنے گھریلو سامان روزمرہ کی ضروری اشیاء ہیں، اس لیے جی ایس ٹی کی شرح میں کمی سے خوردہ قیمت میں کمی کی وجہ سے مانگ بڑھے گی۔ اس سے کنبوں کو ضروری برتنوں پر پیسہ بچانے اور پلاسٹک کے صحت مند اور زیادہ پائیدار متبادل سے لطف اندوز ہونے کا بھی موقع ملے گا۔ اس طرح کے برتنوں کی تیاری میں مصروف  ایم ایس ایم ای کو بھی اس طرح کی مصنوعات کی زیادہ مانگ اور وسیع مارکیٹ سے فائدہ ہوگا۔

اسکےعلاوہ ،پیتل کے بنے مٹی کے تیل کے پریشر اسٹوو پر جی ایس ٹی کی شرح 12فیصد سے کم کر کے 5فیصد کر دی گئی ہے۔ یہ کمی دیہی/کم آمدنی والے خاندانوں کو کھانا پکانے کے بنیادی سامانوں کو سستا بنا کر مدد فراہم کرے گی، اس طرح سب کے لیے توانائی کی رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

پیتل ، نیکل/ چاندی کی الیکٹروپلیٹنگ کے ساتھ تانبا اور تانبے کے مرکب اور ایلومینیم کی دستکاری کی مصنوعات کے لیے جی ایس ٹی کی شرحیں بھی پہلے کے 12فیصد سے کم کر کے 5فیصد کر دی گئی ہے۔ چونکہ ان میں سے زیادہ تر اشیاء کاریگروں اور چھوٹے پیمانے کے کاروباری اداروں کے ذریعہ تیار کی جاتی ہیں، اس لیے کم جی ایس ٹی ان کی مسابقت میں مدد کرے گا اور ایسی مصنوعات کے لیے صارفین کی تعداد میں اضافہ کرے گا۔ چونکہ دستکاری کا سامان ہندوستان کے ورثے کی نمائندگی کرتا ہے، اس لیے جی ایس ٹی میں کمی ہندوستانی ثقافت اور ’میک ان انڈیا‘ کو فروغ دینے میں بھی مددگار ہوگی۔

کانوں کی وزارت سے متعلق خدمات پر جی ایس ٹی کی شرحوں کے بارے میں سفارشات کے حوالے سے، ہندوستان کے اندر سامان کی ملٹی موڈل نقل و حمل کی سپلائی کے لیے جی ایس ٹی کی شرحوں کو 12فیصد سے گھٹا کر 5فیصد (محدود کریڈٹ کے ساتھ) کرنے سے کان کنی اور معدنی صنعت کو فائدہ پہنچے گا، خاص طور پر خام لوہا جس میں لمبی دوری کی نقل و حرکت شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ م ش۔ع ن)

U. No. 5882


(Release ID: 2165586) Visitor Counter : 2