عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنشن اور پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود کا محکمہ (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) مہم 4.0 کی تیاریاں شروع کر دی ہیں

Posted On: 10 SEP 2025 3:26PM by PIB Delhi

پنشن اور پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود کا محکمہ (ڈی او پی پی ڈبلیو) ملک کے تمام 1600 اضلاع اور سب ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں یکم سے 30 نومبر 2025 تک ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) مہم 4.0 کا انعقاد کرے گا۔

9 ستمبر 2025 کو سکریٹری (پنشن) جناب وی سرینیواس کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں 19 پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں اور انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) کے سینئر ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی )مہم 3.0 کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ پچھلی مہم نے 1.62 کروڑ ڈی ایل سی حاصل کیے تھے، جن میں چہرے کی تصدیق کی ٹیکنالوجی کے ذریعے 50 لاکھ سے زیادہ ڈی ایل سی شامل ہیں  اور بینکوں ، آئی پی پی بی ، مرکزی حکومت کی وزارتوں/محکموں اور پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز (پی ڈبلیو اے) کی فعال شرکت کے ساتھ 800 سے زیادہ اضلاع اور شہروں میں 1,900 کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ۔

بینکنگ کی طرف سے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے چیف جنرل منیجر جناب امرتیش موہن ، پنجاب نیشنل بینک کے چیف جنرل منیجر جناب راجیش پرساد اور انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کے چیف جنرل منیجر جناب گروشرن رائے بنسل نے شرکت کی۔ پنشن تقسیم کرنے والے دیگر بینکوں کے سینئر نمائندے بھی اس میں موجود تھے اور انہوں نے اپنے نیٹ ورک اور دروازے پر خدمات فراہم کرنے والے چینلز کی مکمل تیاری کا یقین دلایا ۔

اجلاس میں نومبر 2025 کے لیے روزانہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) بنانے کے اہداف کو حتمی شکل دی گئی ، 1600 اضلاع اور سب ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں کیمپوں کے انقعاد کی شیڈولنگ  اور انتہائی بزرگ افراداور معذور پنشن یافتگان کے لیے دروازے پر خدمات کی فراہمی کے طریقۂ کار پر بات چیت کی گئی۔ اسٹیک ہولڈرز نے ڈی ایل سی این آئی سی پورٹل کو ریئل ٹائم نگرانی اور رپورٹنگ کے لیے استعمال کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔ بینک اور آئی پی پی بی اکتوبر 2025 میں ایس ایم ایس ، واٹس ایپ ، سوشل میڈیا ، بینرز اور مقامی میڈیا کوریج کا استعمال کرتے ہوئے پنشن یافتگان کو جمع کرانے کے اختیارات سے آگاہ کرنے کے لیے ایک وسیع بیداری مہم شروع کریں گے ۔

ڈی ایل سی مہم 4.0 پنشن یافتگان کے لیے رسائی حاصل کرنے کے لیے اب تک کی سب سے بڑی پہل ہے ، جس میں 2 کروڑ ڈی ایل سی تیار کرنے کا نشانہ رکھا گیا ہے، اس میں چہرے کی تصدیق کی ٹیکنالوجی پر زور دیا گیا ہے ، اس سے پنشن یافتگان کے لیے عالمگیر کوریج اور زندگی گزارنے میں آسانی اور سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

***************

) ش ح –   م م ع-  ش ہ ب )

U.No. 5847


(Release ID: 2165281) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Marathi , Hindi