مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی نے ریواڑی شہر (ہریانہ) میں موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا
Posted On:
10 SEP 2025 11:44AM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے عام ٹیلی کام صارفین کی معلومات کے لیے جولائی-اگست 2025 کے مہینے کے دوران ریواڑی شہر (ہریانہ ایل ایس اے میں) میں کئے گئے انڈیپینڈنٹ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے ہیں۔ اس ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد ٹیلی کام سروس پرووائڈرز (ٹی ایس پیز) کے ذریعہ فراہم کردہ موبائل نیٹ ورک خدمات (وائس اور ڈیٹا دونوں) کے حقیقی دنیا کے معیار کا جائزہ لینا اور تصدیق کرنا ہے۔ آئی ڈی ٹی کے دوران، ٹرائی کلیدی کارکردگی کے اشاریے (کے پی آئی) جیسے کال سیٹ اپ کی کامیابی کی شرح، ڈیٹاڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار، اسپیچ کوالٹی وغیرہ پر کارکردگی کا ڈیٹا حاصل کرتا ہے، جو اس کے بعد صارفین کو مطلع کرنے اور ٹی ایس پیز کو اپنی خدمات کو بہتر بنانے کی ترغیب دینے کے لیے شائع کیا جاتا ہے۔
ٹرائی نے اپنی مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے ہریانہ میں 31جولائی2025 سے 02 اگست2025 کے دوران 250.7 کلومیٹر کے سٹی ڈرائیو، 8 ہاٹ اسپاٹ مقامات، ریواڑی شہر میں 1.1 کلومیٹر کے واک ٹیسٹ کا تفصیلی تجربہ کیا۔ یہ تجربہ ٹرائی کے علاقائی دفتر، جے پور کی نگرانی میں کیے گئے تھے۔ ریواڑی شہر کے آئی ڈی ٹی کے نتائج کا خلاصہ ذیل میں دیا گیا ہے:
- وائس خدمات:
نمبر شمار
|
کے پی آئیز
(آٹو سلیکشن موڈ (5 جی/4جی/3جی/2جی)
|
میں پیمائش کی گئی
|
ایئرٹیل
|
بی ایس این ایل
|
آر جے آئی ایل
|
وی آئی ایل
|
1
|
کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ(سی ایس ایس آر)
|
فیصد
|
99.51
|
92.00
|
100.00
|
99.01
|
2
|
کال سیٹ اپ ٹائم ایوریج(سی ایس ٹی)
|
sec.
|
1.25
|
2.45
|
0.75
|
2.31
|
3
|
ڈراپ کال ریٹ(ڈی سی آر)
|
فیصد
|
2.70
|
3.32
|
0.49
|
0.00
|
4
|
کال سائلینس ریٹ (میوٹ کال)
|
فیصد
|
3.47
|
1.57
|
0.77
|
2.25
|
5
|
اوسط رائے اسکور(ایم او ایس)
|
1-5
|
3.90
|
2.84
|
3.81
|
4.40
|
- ڈیٹا سروسز:
نمبر شمار
|
کے پی آئیز
(آٹو سلیکشن موڈ (5 جی/4جی/3جی/2جی)
|
میں پیمائش کی گئی
|
ایئرٹیل
|
بی ایس این ایل
|
آر جے آئی ایل
|
وی آئی ایل
|
1
|
اوسط ڈاؤن لوڈ تھرو پٹ(ڈیٹااسپیڈ)
|
(ایم بٹس/سیکنڈ)
|
103.06
|
4.66
|
172.58
|
27.41
|
2
|
اوسط ڈاؤن لوڈ تھرو پٹ (ڈیٹااسپیڈ)
|
(ایم بٹس/سیکنڈ)
|
19.16
|
4.09
|
14.20
|
11.16
|
3
|
تاخیر (50 واں فیصد)
|
ایم ایس میں
|
25.65
|
27.68
|
28.45
|
32.20
|
ریواڑی شہر میں کئے گئے ڈرائیو ٹیسٹ میں ریواڑی شہر کے تمام اہم علاقوں کا احاطہ کیا گیا جن میں لکھنور، گوکلگھر، سہارنواس، کانماجرا، باول، اتم نگر، بھارواس، شباز پور ، جلال پور ، جلیاواس ، بنی پور اور ہرچند پور وغیرہ کے آس پاس کے علاقے شامل ہیں ۔
اس قسم کی ڈرائیو ٹیسٹنگ میں، 2جی، 3جی، 4جی اور 5جی نیٹ ورکس پر متنوع استعمال کے ماحول یعنی تجارتی زونز، ہاٹ اسپاٹ، پبلک ٹرانسپورٹ ہبس وغیرہ میں تمام ٹی ایس پی سے سم کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے لائیو ڈیٹا اور وائس سیشنز قائم کیے جاتے ہیں۔ متعدد جدید ٹیسٹ ہینڈ سیٹس استعمال کیے جاتے ہیں اور جدید سافٹ ویئر سسٹمز کا استعمال کرتے ہوئے حقیقی وقت میں سیشنز کی نگرانی اور تجزیہ کیا جاتا ہے۔
اس آئی ڈی ٹی رپورٹ کے نتائج کو متعلقہ ٹی ایس پیز کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر نیٹ ورک میں بہتری کے لیے مزید کارروائی کی جا سکے۔ آئی ڈی ٹی کی تفصیلی رپورٹیں ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہیں۔
کسی بھی وضاحت یا اضافی معلومات کے لیےadv.jaipur@trai.gov.in پر ای میل بھیجی جا سکتی ہے یا جے پور میں ٹرائی کے علاقائی دفتر سے ٹیلی فون نمبر +91-141-2701919 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ک ح۔ ن م۔
U-5834
(Release ID: 2165219)
Visitor Counter : 2