بجلی کی وزارت
بجلی کی وزارت نے انڈیا اینرجی اسٹیک (آئی ای ایس) بنانے کے لیے متعلقہ فریقوں کے سروے کا آغاز کیا، یہ بجلی کے شعبے کے لیے ڈیجیٹل ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے
Posted On:
09 SEP 2025 5:54PM by PIB Delhi
بھارت کا بجلی کا شعبہ ایک مثالی تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے، جس کے پس پشت گرڈ ڈیجیٹلائزیشن، قابل تجدید توانائی ارتباط، لامرکزی بجلی پیداوار، اور صارفین پر مرتکز اصلاحات ہیں۔ اس تغیر کی حمایت کے لیے، بجلی کی وزارت نے انڈیا اینرجی اسٹیک (آئی ای ایس) کا تصور پیش کیا ہے- جو کہ بجلی کے شعبے کے لیے ایک ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ (ڈی پی آئی) ہے۔
آئی ای ایس کا مقصد ایک مربوط، ذہین، اور قابل عمل توانائی ماحولیاتی نظام کو فعال کرنا ہے۔ اس اقدام کے حصے کے طور پر، بجلی کی تقسیم کی منتخب یوٹیلیٹیز کے ساتھ مل کر معیاری اور اوپن اے پی آئیز اور پروٹوکولز کا استعمال کرتے ہوئے یوٹیلیٹی انٹیلی جنس پلیٹ فارم تیار کیا جائے گا۔ یہ پلیٹ فارم مختلف آئی ٹی / او ٹی سسٹمز سے ڈیٹا کو کھولنے میں مدد کرے گا تاکہ پورے شعبے میں جدت اور کارکردگی کو آگے بڑھایا جا سکے۔
اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کہ آئی ای ایس اور اس سے وابستہ حل جامع اور مستقبل کے لیے تیار ہیں، اس کے لیے وزارت ایک اسٹیک ہولڈر میپنگ سروے کا اہتمام کر رہی ہے۔ اس سروے کے تحت مندرجہ ذیل معلومات اکٹھا کی جائیں گی:
• تنظیمی پروفائلز
• پیش کردہ حل اور اختراعات
• آئی ای ایس ماحولیاتی نظام میں حصہ لینے کی تیاری
جیسا کہ آئی ای ایس کھلے معیارات اور انٹرآپریبلٹی فریم ورک کی وضاحت کرے گا، تمام اسٹیک ہولڈرز — یوٹیلیٹیز، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے، اور اختراع کرنے والے — کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ان معیارات کو اپنی مصنوعات اور پلیٹ فارم کے ابتدائی ڈیزائن میں شامل کریں۔ ابتدائی طور پر اپنانے سے تنظیموں کو مستقبل کے لیے تیار رہنے، ریٹروفٹ کے اخراجات کو کم کرنے، اور متحد، جدت پر مبنی بجلی کے شعبے کی حمایت کرنے میں مدد ملے گی۔
تمام متعلقہ فریقوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس کمیونیکیشن / اشاعت کی تاریخ کے دو ہفتوں کے اندر سروے لنک - https://forms.office.com/r/Wm0sewTTrC یا دیے گئے کیو آر کوڈ کے ذریعہ تنظیم کے بارے میں ٹھیک ٹھیک اور تفصیلی معلومات فراہم کرکے سروے کو مکمل کریں۔

**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5812
(Release ID: 2165052)
Visitor Counter : 2