یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند میں مختلف عہدوں پر براہ راست تقرریاں

Posted On: 08 SEP 2025 5:41PM by PIB Delhi

یونین پبلک سروس کمیشن ( یو پی ایس سی ) نے محکمہ برائے قانونی امور ، وزارت قانون و انصاف ، حکومت ہند میں قانونی عہدوں کی 38 آسامیوں  پر تقرری کے لیے  اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں ۔  اس کے علاوہ درجِ فہرست ذاتوں کے قومی  کمیشن(این سی ایس سی) اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کی وزارت ، حکومت ہند کے جوائنٹ کیڈر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے 3 آسامیاں ؛ اسکولی تعلیم کے محکمے میں لیکچرر (اردو) کی 15 آسامیاں ، محکمہ برائے صحت اور طبی تعلیم کے محکمے میں میڈیکل آفیسرز کی 125 آسامیاں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کی انتظامیہ میں خزانہ کے محکمے میں اکاؤنٹس آفیسر کے عہدے کے لیے 32 آسامیاں پُر کی جانی ہیں ۔

تفصیلی اشتہار نمبر  2025/13 ، امیدواروں کو دی گئی ہدایات کے ساتھ کمیشن کی ویب سائٹ https://upsc.gov.in پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا ۔ تقرریوں کے لیے دلچسپی رکھنے والے امیدوار آن لائن طریقے سے تقرری درخواست ( او آر اے )  پورٹل  https://upsconline.gov.in/ora/ کے ذریعے 13 ستمبر ، 2025 ء سے 02 اکتوبر  ، 2025 ء تک جمع کرا  سکتے ہیں ۔

امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ تفصیلی اشتہار میں مذکورہ ہدایات پر عمل کریں ۔

 

.................. . 

( ش ح ۔ م ع  ۔ ع ا )

U. No. 5774

 


(Release ID: 2164738) Visitor Counter : 2