امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خوراک اور صارفین کے امور کے مرکزی وزیر نیشنل ٹیسٹ ہاؤس کی سفارش پر  ڈرون سرٹیفکیشن عطا کریں  گے


این ٹی ایچ صنعت کی سب سے کم فیس 4.2 لاکھ روپے  پر  ڈرون سرٹیفکیشن کی پیشکش  کرتا ہے

این ٹی ایچ ڈرون اخراعات کو تحریک دیتے ہوئے  بھارتی مینوفیکچررز کو سستی ، قابل اعتماد سرٹیفکیشن کے ساتھ بااختیار بناتا ہے

Posted On: 08 SEP 2025 2:46PM by PIB Delhi

صارفین کے امور ، خوراک اور سرکاری نظامِ تقسیم نیز نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی 10 ستمبر  ، 2025 ء کو نئی دلّی میں ایک تقریب کے دوران نیشنل ٹیسٹ ہاؤس (این ٹی ایچ) غازی آباد کی طرف سے سفارش کردہ ڈی جی سی اے سے منظور شدہ ڈرون سرٹیفکیشن  باضابطہ طور پر عطا کریں گے ۔

بغیر پائلٹ ایئر کرافٹ سسٹمز (یو اے ایس) کے لیے سرٹیفکیشن اسکیم کے حصے کے طور پر این ٹی ایچ (این آر) غازی آباد کو کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) نے مختلف قسم کے ڈرون کی سرٹیفکیشن کے لیے ایک سرٹیفکیشن ادارے کے طور پر عارضی طور پر منظور کیا ہے ۔ یہ کامیابی ایک مضبوط ، محفوظ اور بین الاقوامی سطح پر مسابقتی ڈرون ایکو نظام کو فروغ دینے کے لیے ڈرون سے متعلق قواعد و ضوابط  2021 کے تحت حکومت ہند کے ویژن کے مطابق ہے ۔

اس ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے ، این ٹی ایچ (این آر) پہلے ہی بھارتی ڈرون مینوفیکچررز کی جانب سے اپنے ماڈلز کے سرٹیفکیشن کے لیے 50 سے زیادہ درخواستوں پر کارروائی کر چکا ہے ۔ ایک ٹھوس  اور شفاف جانچ پڑتال کے بعد ، این ٹی ایچ کی طرف سے تجویز کردہ 2 ڈرون ماڈلز کو ڈی جی سی اے سے ٹائپ سرٹیفکیشن حاصل ہوا ہے ، جو بھارت کی ڈرون صنعت میں حفاظت ، اعتماد اور معیار کو مستحکم کرنے کے ادارے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے ۔

نیشنل ٹیسٹ ہاؤس 4.2 لاکھ روپے کی انتہائی مسابقتی فیس پر ڈرون سرٹیفکیشن خدمات فراہم کر رہا ہے ، جو صنعت میں سب سے کم ہے ۔ یہ کفایت نظام بھارت کے ڈرون شعبے میں اختراع اور ترقی کی حمایت کرنے کے لیے این ٹی ایچ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔ ایک قابل اعتماد سرکاری ادارے سے سرٹیفکیشن کی پیشکش کرکے ، این ٹی ایچ بھارتی ڈرون مینوفیکچررز کو گھریلو اور عالمی سطح پر زیادہ اعتماد کے ساتھ اپنے پروڈکٹس  کی مارکیٹنگ میں بھی مدد کر رہا ہے ۔

1912 ء میں قائم  کردہ  این ٹی ایچ کے پاس انجینئرنگ ، ٹیکسٹائل ، الیکٹریکل اور فوڈ سائنسز سمیت متنوع شعبوں میں جانچ ، درجہ بندی اور معیار کی تشخیص میں خدمات کے ذریعے بھارت کی صنعتی ترقی کو آگے بڑھانے کی ایک بھرپور روایت ہے ۔  این ٹی ایچ، ڈرون سرٹیفکیشن میں توسیع کے ساتھ نہ صرف اپنے موجودہ پورٹ فولیو  میں اضافہ کرتا ہے ، بلکہ حکومت کے اہم اقدامات جیسے ‘‘ میک ان انڈیا ’’  اور  ‘‘ آتم نربھر بھارت ’’  میں بھی نمایاں کردار ادا کرتا ہے ۔

ایسے وقت  ، جب  این ٹی ایچ ملک کے لیے 114 سال کی اپنی خدمات کا جشن منا رہا ہے ، معیار ، حفاظت اور اختراع کے لیے ، اس کا عزم پہلے سے کہیں زیادہ مستحکم ہے ، جو اس ادارے کو بھات کے ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجی کے منظر نامے میں سب سے مقدم رکھتا ہے ۔

.................. . ............................................. . ......................

( ش ح ۔ م ع  ۔ ع ا )

U. No. 5759


(Release ID: 2164638) Visitor Counter : 2