نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے فٹ انڈیا آن سائیکل مہم کے حصے کے طور پر نئی دہلی میں اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ سائیکل کی سواری کی
کھیل کود کے مرکزی وزیر نے متعدد کھیل کود کے سازو سامان پر جی ایس ٹی 12 فیصد سے گھٹاکر 5 فیصد کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا، جس سے عام آدمی کے لیے انہیں خرید پانا آسان ہوجائے گا
وزیر مملکت رکشا کھڈسے نے ’’# گرو سے سودیشی‘‘ کی حمایت کا عہد کیا، اور آتم نربھر اور چاق و چوبند بھارت کے تئیں حکومت کی عہد بستگی کا ازسر نو اعادہ کیا
Posted On:
07 SEP 2025 4:43PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے بھارت میں تیار شدہ مصنوعات کو فروغ دینے کی غرض سے ’گرو سے سودیشی‘ کے موضوع کے ساتھ، جاری ’فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل‘ کے حصے کے طور پر مشہور انڈیا گیٹ اور کرتویہ پتھ پر اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ سائیکل کی سواری کی۔

فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل کا 39 واں ایڈیشن ہندوستانی ریلوے کے اشتراک سے ملک بھر میں 8000 مقامات پر منعقد کیا گیا۔ نئی دہلی میں، اس تقریب کو اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملک نے صبح 7 بجے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم سے 1500 سے زیادہ سائیکل سواروں اور فٹنس کے شوقین افراد کے ساتھ جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ سنڈیز آن سائیکل کے اس ایڈیشن میں’گرو سے سودیشی‘ کے جشن کا ایک نیا اضافہ دیکھا گیا ، بھارتی اسپورٹس ویئر اور فٹنس برانڈس نے اپنی شرکت کے لیے سودیشی اشیاء کے اپنے اسٹالز لگائے۔
اس پروگرام میں حصہ لینے والے اراکین پارلیمنٹ میں بھگیرتھ چودھری، وزیر مملکت برائے زراعت، سنجے سیٹھ، وزیر مملکت برائے دفاع، نوین جندل، پرشوتم روپالا، پربھو بھائی وساوا، ہیمانگ جوشی، سبھاش برالا، بھوجراج ناگ اور رمیش بیدھوری ، وغیرہ شامل تھے۔

اس تقریب میں ہندوستانی ریلوے کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جو ٹریک کی لمبائی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ریلوے نیٹ ورکس میں سے ایک ہے۔ بھارتی ریلوے کے 250 سے زیادہ ملازمین نے سائیکلنگ کی اس پہل قدمی میں حصہ لیا۔
سائیکل کی سواری کے بعد بات کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا: ’’ مجھے سنڈیز آن سائیکل تقریب میں اپنے شہریوں کی بڑھتی ہوئی شرکت دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ یہ مہم ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کر گئی ہے اور اس نے ایک فعال طرز زندگی کو اپنانے کے بارے میں اہم بیداری پیدا کی ہے۔ آج، میں نے ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ’گرو سے سودیشی‘ کے موضوع کے ساتھ سائیکل چلائی۔ میں اس موقع پر تمام شہریوں سے بھارت میں تیار مصنوعات استعمال کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘
حال ہی میں کھیل کود کے سازو سامان پر جی ایس ٹی کی شرح میں کی گئی تخفیف کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا، ’’ کھیلوں کے متعدد سامان پر اشیاء اور خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی) میں 12 فیصد سے 5 فیصد تک کمی کے لیے ہم وزیر اعظم نریندر مودی کے شکر گزار ہیں۔ اس سے یہ سامان شہریوں کے لیے سستے ہو جائیں گے اور وہ کھیلوں اور چاق و چوبند رہنے کی سرگرمیوں میں زیادہ فعالیت کے ساتھ حصہ لینے کی ترغیب دیں گے۔ زیادہ مانگ ہندوستانی کھیلوں کے سامان بنانے والی اکائیوں کی پیداوار کو بھی فروغ دے گی اور کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرے گی۔ ‘‘
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزیر مملکت محترمہ رکشا نکھل کھڈسے نے ایکس پر ایک پوسٹ کی: ’’دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں # سنڈیز آن سائیکل کے 39ویں ایڈیشن میں شرکت کرنا باعث اعزاز ہے- اس غیر معمولی فٹنس مہم کی قیادت عزت مآب مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کی۔ اس تقریب کے لیے محترم اراکین پارلیمنٹ، اولمپک چیمپئن ساکشی ملک اور ایس اے آئی اور بھارتی ریلوے کے معزز افسران نے ایک ساتھ آکر فعال یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ ہم مل کر ’# گرو سے سودیشی‘کا عہد کرتے ہیں، اور آتم نربھر اور چاق و چوبند بھارت کے تئیں ہماری عہد بستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔‘‘
اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملک نے سنڈیز آن سائیکل تحریک میں حصہ لینے کے بعد اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ملک کی آبادی میں فٹنس کو فروغ دینے اور قوم کا نام روشن کرنے کے لیے کھلاڑیوں کی حمایت میں حکومت کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

ساکشی نے کہا، ’’ میں سائیکل پہل قدمی پر فٹ انڈیا سنڈے کا حصہ بن کر خوش ہوں۔ آج اسے حکومت ہند اور کھیل کود کی وزارت کے ذریعہ ملک بھر میں 8000 سے زیادہ مقامات پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ہمارے عزت مآب وزیر اعظم نے 2019 میں فٹ انڈیا کی شروعات کی تھی اور ہمارے کھیل کود کے وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے دسمبر 2024 میں سنڈیز آن سائیکل پہل قدمی شروع کی تھی۔ ہزاروں لوگوں اور خاص طور پر ہمارے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ سائیکل چلانے کا یہ میرا پہلا تجربہ تھا۔ میں سب سے کہنا چاہوں کی کہ وہ فٹنس اور اپنی جسمانی صحت کے لیے روزانہ ایک گھنٹہ وقف کریں۔‘‘

’فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل‘ کا اہتمام نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت (ایم وائی اے ایس) نے سائیکلنگ فیڈریشن آف انڈیا (سی ایف آئی)، یوگاسن بھارت اینڈ مائی بھارت کے اشتراک میں کیا۔ سائیکل مہم کا اہتمام مختلف عمر کے زمروں میں بیک وقت تمام ریاستو اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی دارالحکومتوں میں ایس اے آئی علاقائی مراکز، عمدگی کے قومی مراکز (این سی او ای)، ایس اے آئی تربیتی مراکز (ایس ٹی سی)، کھیلو انڈیا کے ریاستی سطح کے عمدگی کے مراکز (کے آئی ایس سی ای) اور کھیلو انڈیا مراکز (کے آئی سی) کے ساتھ کیا گیا۔

**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5741
(Release ID: 2164520)
Visitor Counter : 2