کارپوریٹ امور کی وزارتت
عوام کی زندگی میں سہولت پیدا کرنے کی غرض سےآئی ای پی ایف اے، کی کم مالیت کے دعووں کے لیے دستاویزات کو آسان بنانے کی تجویز
تجویزات کو جب منظور کر لیا جائے گا تو یہ کمیٹی کی سفارش کے مطابق 5 لاکھ روپے تک (فزیکل سیکیورٹیز)، 15 لاکھ روپے تک (ڈی میٹ سیکیورٹیز) اور 10,000 روپے تک کے ڈیویڈنڈ کے دعووں پر لاگو ہوں گی
Posted On:
06 SEP 2025 2:42PM by PIB Delhi
انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے)، جو وزارتِ کارپوریٹ امور کے تحت کام کرتی ہے، نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ موجودہ طریقۂ کار کا جائزہ لیا جائے اور کم مالیت کے دعووں کے معاملات میں دستاویزات کو سادہ بنانے کے لیے اصلاحات کی سفارش کی جائے۔ اس اقدام سے توقع ہے کہ کام کی میعاد میں نمایاں کمی آئے گی، شفافیت میں بہتری ہوگی اور سرمایہ کاروں کو بغیر کسی دقت کے خدمات فراہم ہوں گی۔
کمیٹی میں وزارتِ کارپوریٹ امور (ایم سی اے)، انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے)، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی)، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی)، انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی ایم اے آئی)، انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سیکریٹریز آف انڈیا (آئی سی ایس آئی)، فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی)، پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی ایچ ڈی سی سی آئی)، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) اور رجسٹرار ایسوسی ایشن آف انڈیا (آر اے آئی این) کے نمائندے شامل تھے۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ آئی ای پی ایف اے کو پیش کر دی ہے۔
تجویزات، جب آئی ای پی ایف اے کے ذریعہ منظور کر لی جائیں گی تو یہ کمیٹی کی سفارش کے مطابق 5 لاکھ روپے تک (فزیکل سیکیورٹیز)، 15 لاکھ روپے تک (ڈی میٹ سیکیورٹیز)، اور 10,000 روپے تک کے ڈیویڈنڈ کے دعووں پر لاگو ہوں گی۔
آئی ای پی ایف اے کے بارے میں
انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی سات ستمبر 2016 کو وزارتِ کارپوریٹ امور، حکومت ہند کے تحت قائم کی گئی تھی۔ آئی ای پی ایف اے کا کام انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ کا انتظام سنبھالنا ہے جو سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ پر مرکوز ہے، جیسے شیئرز، غیر وصول شدہ ڈیویڈنڈ، اور میچورڈ ڈپازٹس/ڈیبنچرز کی واپسی کو ممکن بنانا۔ اپنی مختلف پہل کاریوں کے ذریعے آئی ای پی ایف اے کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا، سرمایہ کاروں کے حقوق کا تحفظ کرنا، اور ملک بھر میں مالی خواندگی کو فروغ دینا ہے۔
مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں: www.iepf.gov.in
*****
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-5727
(Release ID: 2164380)
Visitor Counter : 2