وزارت دفاع
پہلے تربیت اسکواڈرن کی سیشلز سے روانگی
Posted On:
05 SEP 2025 2:27PM by PIB Delhi
پہلے تربیتی اسکوارڈن (ٹی ایس 1) کے جہازوں، جن میں آئی این ایس تیر، آئی این ایس شاردل، اور آئی سی جی ایس سارتھی شامل ہیں، نے 04 ستمبر 2025 کو پورٹ وکٹوریہ، سیشلز سے روانگی اختیار کی، اس طرح ان جہازوں نے طویل فاصلاتی تربیتی تعیناتی کے حصے کے طور پر ایک کامیاب دورہ مکمل کر لیا ہے۔ چار روزہ دورے کے دوران، بھارتی بحریہ (آئی این) اور سیشلز دفاعی فورس (ایس ڈی ایف) کے درمیان دوطرفہ سرگرمیوں میں متعدد پیشہ ورانہ تبادلے، تربیتی دورے اور سماجی روابط شامل تھے، جو دونوں سمندری ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بناتے ہیں۔
دورے کے دوران، کیپٹن تیجو کے جوزف، سینئر آفیسر ٹی ایس 1، کے ساتھ ساتھ آئی این ایس شاردول اور آئی سی جی ایس سارتھی کے کمانڈنگ آفیسرز نے سیشلز کے وزیر خارجہ اور سیاحت، جناب سلویسٹر ریڈیگونڈ، اور میجر جنرل مائیکل روزیٹ، چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف)، ایس ڈی ایف سے ملاقات کی۔ بات چیت میں سیشلز اور بھارت کے درمیان دیرپا شراکت داری پر روشنی ڈالی گئی، جس میں سیشلز دفاعی فورسز اور بھارتی مسلح افواج کے درمیان فوجی تعاون پر زور دیا گیا۔
پورٹ کال کے دوران، ٹی ایس 1کے جہازوں پر ایک دعوت کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایس ڈی ایف کے سینئر قائدین، بھارتی تارکین وطن کے ارکان، سفارت کار اور دیگر معزز مہمان شریک ہوئے۔ میجر جنرل مائیکل روزیٹ، چیف آف ڈیفنس فورسز، ایس ڈی ایف نے علاقائی سمندری تعاون کو مضبوط بنانے میں بھارتی بحریہ کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر دوطرفہ تعلقات کے لیے سیشلز کے عزم کی توثیق کی۔
پورٹ کال کے دوران، ٹی ایس 1پر منعقدہ مشترکہ یوگا سیشنز میں مقامی آبادی اور بھارتی تارکین وطن نے پرجوش شرکت کی۔ بھارتی بحری بینڈ نے وکٹوریہ ٹاؤن کلاک ٹاور پر ایک شاندار پرفارمنس پیش کی، جسے سیشلز کے شہریوں نے بےحد سراہا۔ آئی این اور ایس ڈی ایف کے اہلکاروں کے درمیان ایک دوستانہ فٹ بال میچ کھیلا گیا، جس نے دونوں افواج کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کو مزید فروغ دیا۔ کمیونٹی آؤٹ ریچ سرگرمی کے طور پر، پوائنٹ لارو میں ایک بزرگ آدمی کے گھر کے رہائشیوں کو ضروری سامان فراہم کیا گیا اور طبی معائنہ کیا گیا۔
یہ دورہ بھارتی بحریہ کے تربیت یافتہ افراد کے لیے بہت مفید رہا، جنہوں نے سیشلز کوسٹ گارڈ بیس اور سمندری تربیت اور تعاون کے مرکز کا دورہ کیا۔ کراس تربیت دورے کے حصے کے طور پر، ایس ڈی ایف کے اہلکاروں کو ٹی ایس 1کے جہازوں پر چھوٹے ہتھیاروں کے ہینڈلنگ اور فائر فائٹنگ کی تربیت دی گئی۔ مزید برآں، سیشلز میں ای ایس پی ایس ناوارا کے دورے کے دوران ہسپانوی بحریہ کے ساتھ پیشہ ورانہ روابط قائم کیے گئے۔
موجودہ تعیناتی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کے بندھن کو مستحکم کرتی ہے اور بھارتی بحریہ کے عزم کو اجاگر کرتی ہے کہ وہ مہاساگر (میوچل اینڈ ہولسٹک ایڈوانسمنٹ فار سیکیورٹی اینڈ گروتھ ایکراس ریجنز یعنی علاقوں کے مابین سیکورٹی اور فروغ کی خاطر باہمی اور جامع ترقی) کے وژن کے مطابق سمندری تعاون اور علاقائی شراکت داری کو مضبوط بنائے۔
QTF5.jpg)

IBS2.jpeg)

***
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 5713 )
(Release ID: 2164216)
Visitor Counter : 2