صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
آئی سی ایم آر نے انڈیا میڈٹیک ایکسپو 2025 میں صنعت کے شراکت داروں کو نو جدید صحت ٹیکنالوجیز کے لائسنس جاری کیے
صحت کے شعبے میں وکست بھارت کی جانب ایک اہم قدم کیونکہ یہ عوامی تحقیق اور نجی شعبے کی طاقت کے ساتھ مل کر سستی اور ملکی میڈیکل ٹیکنالوجیز فراہم کررہا ہے
Posted On:
04 SEP 2025 5:23PM by PIB Delhi
بھارت کے ہیلتھ کیئر انوویشن ایکوسسٹم کے لیے ایک سنگِ میل کے طور پر، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے آج بھارت منڈپم میں اپنے میڈیکل انوویشنز–پیٹنٹ مترا اقدام کے تحت صنعت کے شراکت داروں کو نو جدید ٹیکنالوجیز کے لائسنس جاری کیے۔ انڈیا میڈٹیک ایکسپو 2025 کے افتتاحی سیشن کے دوران، اس ایونٹ کے نتیجے میں مختلف آئی سی ایم آراداروں کی تیار کردہ متعددی بیماریوں کی تشخیص، امیونوڈائگنوسٹکس، اور ویکسین کی تیاری کے شعبوں میں 17 لائسنسنگ معاہدے ہوئے۔

یہ سنگِ میل ملکی میڈیکل ٹیکنالوجیز کو وسیع پیمانے پر فروغ دینے اور ملک بھر میں عوامی صحت کے فوائد پہنچانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ آئی سی ایم آرکے سینئر حکام نے سائنسدانوں، اختراع کاروں اور صنعت کے شراکت داروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اقدام اس بات کی بہترین مثال ہے کہ کس طرح عوامی تحقیق اور نجی شعبہ مل کر ہر شہری کے لیے اعلیٰ معیار، سستی اور ملکی طبی اختراعات فراہم کر سکتے ہیں۔


میڈیکل انوویشنز – پیٹنٹ مترا اقدام، جو اس سال 8 مارچ 2025 کو انٹرنیشنل سمپوزیم آن ہیلتھ ٹیکنالوجی اسسمنٹ (آئی ایس ایچ ٹی اے2025) کے دوران شروع کیا گیا تھا، نیتی آیوگ کی رہنمائی میں تیار کیا گیا۔ یہ ایک مشترکہ کوشش ہے جس میں دواسازی کا محکمہ(ڈی اوپی) شامل ہے اور صنعتی اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کی حمایت حاصل ہے۔ اس اقدام کا مقصد پیٹنٹ کے عمل کو آسان بنانا، دانشورانہ ملکیت کے تعاون کو مضبوط کرنا اور عوامی فنڈز سے تیار شدہ انوویشنز کی صنعت تک تیز منتقلی کو فروغ دینا ہے تاکہ انہیں بڑے پیمانے پر نافذ کیا جا سکے۔
اس ایونٹ کے دوران لائسنس شدہ ٹیکنالوجیز میں شامل تھیں:
- ملٹی اسٹیج ملیریا ویکسین کا لائسنس، انڈین امیونولوجیکلز لمیٹڈ ، ٹیک انوینشن لائف کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ ، پیناسیا بائیوٹیک لمیٹڈ ، بائیولوجیکل ای لمیٹڈ ، اور زیڈس لائف سائنسز کو دیا گیا ہے
- جاپانی انسیفلائٹس وائرس کے خلاف آئی جی ایم اینٹی باڈیز کا پتہ لگانے کے لیے تشخیصی ایلیسا کٹس کے لئے ڈیاٹیک ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ اور میڈسوورس اوزون بائیو میڈیکل پرائیویٹ لمیٹڈ کو لائسنس دیاگیا
- ڈینگو وائرس کے خلاف آئی جی ایم اینٹی باڈیز کا پتہ لگانے کے لیے تشخیصی ایلیسا کٹس ، ڈیاٹیک ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ اور میڈ سورس اوزون بائیو میڈیکل پرائیویٹ لمیٹڈ کو لائسنس دیاگیا
- چکنگنیا وائرس کے خلاف آئی جی ایم اینٹی باڈیز کا پتہ لگانے کے لیے تشخیصی ایلیسا کٹس ، ڈیاٹیک ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ؛ میڈسورس اوزون بائیو میڈیکل پرائیویٹ لمیٹڈ ؛ اور میٹرکس لیبز پرائیویٹ لمیٹڈکو لائسنس دیاگیا
- مریض سیرا میں ایسپرگیلس فومیگیٹس کے اینٹی باڈیز کا پتہ لگانے کے لیے اے ایف یو پی ای پی ایل آئی ایس اے امیونوڈیگنوسٹک کٹ ، میڈسورس اوزون بائیو میڈیکل پرائیویٹ لمیٹڈ کو لائسنس دیاگیا ہے
- منکی پوکس وائرس کا تیزی سے پتہ لگانے کے لیے ایک کلورمیٹرک آئسوتھرمل (ایل اے ایم پی) جانچ ، اسمارٹ کیو آر ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کو لائسنس دیاگیا
- نپاہ وائرس کا تیزی سے پتہ لگانے کے لیے ایک کلورمیٹرک آر ٹی-ایل اے ایم پی (آئسوتھرمل) جانچ ، اسمارٹ کیو آر ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کو بھی لائسنس دیاگیا ہے
- ایک نئی گلائکوکونجوگیٹ سالمونیلا ویکسین کی وجہ سےبائیولوجیکل ای لمیٹڈ کو لائسنس دیاگیا
- ملٹی سیرٹائپ آؤٹر میمبرین ویسیکلز (ایم او ایم وی) پر مبنی ایک نئی اورل شگیلا ویکسین کے لئے بائیولوجیکل ای لمیٹڈ کو لائسنس دیاگیا
یہ اقدام یقینی بناتا ہے کہ عوامی تحقیق کے ذریعے تیار کردہ زندگی بچانے والے آلات بھارت بھر کی کمیونیٹیز تک پہنچ سکیں۔ صنعت کے شراکت داروں کی مینوفیکچرنگ صلاحیت اور تقسیم کے نیٹ ورکس ان ٹیکنالوجیز کے دائرۂ کار اور اثر کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ یہ عوامی-نجی شراکت داری بھارت کے ہیلتھ کیئر اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مضبوط محرک ہے اور 2047 تک ووکست بھارت کے وژن کے حصول کے سفر میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اس تقریب میں آئی سی ایم آرکی جدت کو فروغ دینے، دانشورانہ ملکیت کے ڈھانچوں کو مضبوط کرنے اور اسٹریٹیجک عوامی-نجی شراکت داری کے ذریعے جدید ہیلتھ کیئر حل فراہم کرنے کے عزم کو دوبارہ سے اجاگر کیاگیا۔

انڈیا میڈٹیک ایکسپو 2025 ، جو 4 تا 6 ستمبر 2025 تک منعقد ہو رہا ہے، بھارت کی صحت اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بڑھتی ہوئی قیادت کو پیش کرنے کے لیے ایک شاندار پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم تمام اسٹیک ہولڈرز ، جیسے کہ پی ایل آئی شرکاء، اسٹارٹ اپس،ایم ایس ایم ایز، جدید موجدین، تحقیق و ترقی (آراینڈڈی) کی سہولیات، انکیوبیٹرز، نیز عوامی اور نجی اسپتال کو ایک جگہ جمع کرتا ہے۔


صحت کی تحقیق کے محکمہ کے سکریٹری اورآئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجیو بہل، وزارت کے سینئر افسران اور صنعت کے شراکت دار بھی اس ایونٹ میں موجود تھے۔
******
ش ح ۔ ع ح ۔ م ا
Urdu No-5668
(Release ID: 2163820)
Visitor Counter : 2