کوئلے کی وزارت
کوئلے کی وزارت نے ممبئی میں اسٹار ریٹنگ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا، بہترین کوئلہ اور لِگنائٹ کانوں کو اعزاز دیا گیا
کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیرنے کوئلہ شعبے کے متعلقہ فریقوں سے کہا کہ وہ مسلسل بہتری کی کوشش کریں اور وزیراعظم کے آتم نربھر اور وکست بھارت کے وژن میں سرگرم کردار ادا کریں
روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور کوئلہ والے علاقوں میں معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کان کنی کو سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے محرک کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے: مرکزی وزیر جی کشن ریڈی
ذمہ دارانہ کان کنی میں ماحولیاتی تحفظ، سائنسی طرز پرکوئلہ کانوں کو بندکرنے اور کمیونٹی ویلفیئر کو پیداواری کارکردگی کے ساتھ مساوی اہمیت دی جانی چاہیے: کوئلہ و کانکنی کے وزیر مملکت ستیش چندر دوبے
کوئلہ شعبے کے متعلقہ فریقوں کے لیے معلومات کی شفافیت، کارکردگی اور رسائی بڑھانے کے لیے نئے طور پر ڈیزائن کی گئی سی سی او ویب سائٹ اور مکالماتی ڈیش بورڈ کا افتتاح
Posted On:
04 SEP 2025 5:07PM by PIB Delhi
وزارت کوئلہ نے آج ممبئی میں اسٹار ریٹنگ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا تاکہ بہترین کوئلہ اور لِگنائٹ کانوں کو ان کی حفاظتی، ماحولیاتی پائیداری اور عملی کارکردگی میں شاندار کارکردگی کے لیے اعزاز دیا جا سکے۔ چیف گیسٹ، کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کوئلہ و کانکنی کے وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے اور سیکریٹری وزارت کوئلہ، جناب وکرَم دیو دت کی موجودگی میں وہ ایوارڈز پیش کیے جو ان کانوں کا اعتراف کرتے ہیں جنہوں نے حفاظت، ماحولیاتی انتظام، سائنسی طور پر کان کنی، پیداواریت اور کمیونٹی ویلفیئر جیسے اہم معیار میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ اس موقع پر نئے طور پر ڈیزائن کی گئی سی سی او ویب سائٹ اورمکالماتی ڈیش بورڈ کا بھی افتتاح کیا گیا تاکہ متعلقہ فریقوں کے لیے معلومات کی شفافیت، کارکردگی اور رسائی میں اضافہ ہو۔
اسٹار ریٹنگ ایوارڈ تقریب میں ان کانوں کی بھی کارکردگی کااعتراف کیا گیا جنہوں نے حفاظت، ماحولیاتی ذمہ داری، اور پیداواریت میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دیگر اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی کانوں کو بھی اسناد اور ایوارڈز عطا کئے گئے، جو وزارت کے شعبے میں بہترین طریقہ کار کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ کوئلہ و کانکنی کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے پانچ ستارہ ایوارڈز سب سے زیادہ کارکردگی دکھانے والے کانوں کو پیش کیے اور ان کے کردار کو سراہا جس سے قومی سطح پرتوانائی کی یقینی فراہمی کی گئی اور حفاظتی و پائیداری کے عالمی معیار کو برقرار رکھا گیا۔ انہوں نے زور دیا کہ اسٹار ریٹنگ پہل صرف ایک ایوارڈ نہیں بلکہ ذمہ دارانہ کان کنی کے لیے ایک معیار ہے اور تمام کانوں سے کہا کہ وہ فائیواسٹار ریٹنگ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

اس تقریب میں کاربن کیپچر، استعمال اور اسٹوریج (سی سی یو ا یس) اور تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) پر ہیکاتھون کے فاتحین کو بھی ایوارڈز دیے گئے، جو پائیدار ٹیکنالوجیز میں جدت طرازی کو فروغ دینے کے لیے وزارت کوئلہ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کامیابیوں کے علاوہ، دو اہم فریم ورک بھی متعارف کرائے گئے۔ایل آئی وی ای ایس ، جو ذمہ دار اور پائیدار طریقے سےکانوں کو بند کرنے کے لیے ایک جامع رہنما ہے اور عالمی بہترین طریقہ کار کے مطابق معیار قائم کرتا ہے اور اے آر ٹی ایچ اے، جو ایک گرین فنانسنگ فریم ورک ہے اور سرمایہ کاری کو دوبارہ حاصل شدہ کانوں کو پیداواری اور ماحول دوست اثاثوں میں تبدیل کرنے کی طرف راغب کرتا ہے۔

اپنے کلیدی خطبہ میں کوئلہ و کانکنی کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے تمام ایوارڈ یافتہ افراد کو مبارکباد دی اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا، جنہوں نے اعلیٰ ترین حفاظتی اور ماحولیاتی معیار کے تحت عملی کارکردگی کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کوئلہ کی گیسی فیکیشن کو تیز کرنے اور صاف کوئلہ ٹیکنالوجیز کو اپنانے پر زور دیا تاکہ قدر میں اضافہ ہواور کاربن اخراج میں کمی واقع ہواور نئے صنعتی مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ درآمدات پر انحصار چھوڑ کر کوئلہ برآمد کرنے کی صلاحیتیں تیار کی جائیں اور ساتھ ہی واشریز کے زیادہ استعمال سے کوئلے کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔

جناب جی کشن ریڈی نے کمیونٹی پر مرکوز اور ترقی پسندانہ کانوں کی سرگرمیوں، وسیع پیمانے پر جنگلات کاری، کارکنوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود، اور کان کنی کے کام کاج میں جدت طرازی ،ماحولیاتی ذمہ داری، پائیداری اور مسابقت کو مرکز میں رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جدت طرازی کو اپنانے سے بھارت کا کوئلہ شعبہ عالمی معیار کے مطابق کام کر سکتا ہے اور وسائل کے استعمال کو بہتر بنا سکتا ہے۔ انہوں نے “اصلاحات، کارکردگی اور تبدیلی” کو محض نعرہ نہ سمجھنے کی تلقین کرتے ہوئےتمام متعلقہ فریقوں سے کہا کہ وہ مسلسل بہتری کی کوشش کریں اور وزیراعظم کے آتم نربھر اور وکست بھارت کے وژن میں سرگرم کردار ادا کریں۔
کوئلہ و کانکنی کے وزیرِ مملکت جناب ستیش چندر دوبے نے24-2023 کی کارکردگی کے لئے کوئلہ اور لِگنائٹ کانوں کے اسٹار ریٹنگ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارانہ کان کنی میں ماحولیاتی تحفظ، سائنسی طورپر کانوںمیں کام کاج کو بند کرنےاور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو پیداواری کارکردگی کے ساتھ مساوی اہمیت دی جانی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسٹار ریٹنگ پالیسی نہ صرف کارکردگی کے لیے معیار فراہم کرتی ہے بلکہ زمین کی بحالی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، کارکنوں کی حفاظت اور متاثرہ خاندان کی فلاح کو بھی یقینی بناتی ہے۔ انہوں نے تمام کانوں میں بہترین طریقہ کار کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ کارکردگی، حفاظت اور ماحولیاتی دیکھ بھال کے فوائد ملک گیر سطح پر حاصل کیے جا سکیں۔ ایوارڈ یافتہ کمپنیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کان کنی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے محرک کا کردار ادا کرے، روزگار کے مواقع پیدا کرے اور کوئلہ والے علاقوں میں معیارِ زندگی کو بہتر بنائے۔

وزارت کوئلہ کے سکریٹری جناب وکرم دیو دت نے ایوارڈ یافتہ کانوں کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے کارکردگی، شفافیت اور عالمی بہترین طریقہ کار کے نئے معیار قائم کیے ہیں۔ انہوں نے اسٹار ریٹنگ فریم ورک کو مسلسل بہتری کے لیے محرک قرار دیا، جو ہر کان کو ضابطوں کی تعمیل سے آگے بڑھ کر تمام آپریشنز میں اعلیٰ معیار قائم کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے گزشتہ سال ایک ارب ٹن سے زائد کوئلہ پیدا کرنے اور سپلائی کرنے کا تاریخی سنگِ میل عبور کیا، جوکوئلہ کے شعبے کی مسلسل ترقی اور مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ توانائی کی حفاظت اور ماحولیاتی تحفظ کے توازن کے ساتھ آج کان کنی ذمہ دارانہ، پائیدار اور مسابقتی ہونی چاہیے۔انہوں نے ہر کان سے کہا کہ وہ ذمہ دارانہ کان کنی میں مزید اعلیٰ معیار حاصل کرنے کی کوشش کرے تاکہ ایک خودمختار اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں مدد ملے۔

ایڈیشنل سکریٹری محترمہ روپندر برار، کوئلہ کی وزارت کے سینئر افسران اور کوئلہ کی سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں کے نمائندے اور نجی شعبے کی کان کمپنیوں کے نمائندے بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
تقریب میں خصوصی طور پر ہنر مند بچوں نے ایک دلکش ثقافتی پرفارمنس پیش کی، جس میں انہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیت، مہارت اور عزم کامظاہرہ کیا۔ ان کی متاثر کن پیشکش نے موقع کو خاص رنگ دیا، شمولیت کی اہمیت پر زور دیا اور معاشرے کے تمام افراد کی صلاحیتوں اور کامیابیوں کا جشن منایا۔

*****
ش ح-م ع۔ ف ر
UR No-5666
(Release ID: 2163805)
Visitor Counter : 2