نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ کے فرنٹیئر ٹیک ہب نے  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کی  شراکت داری میں اپنی سہ ماہی  ان سائٹس فیوچر فرنٹ کا چوتھا شمارہ ‘‘2ڈی مواد  کا تعارف’’ کے موضوع پر شائع کیا

Posted On: 04 SEP 2025 1:48PM by PIB Delhi

جیسا کہ دنیا ایک ایسے مواد کے انقلاب میں داخل ہو رہی ہے جو سیمی کنڈکٹرز سے لے کر کوانٹم ٹیکنالوجیز تک صنعتوں کے مستقبل کواز سرے نو متعین کر سکتا ہے۔ نیتی آیوگ کے فرنٹیئر ٹیک ہب نے  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی)، بنگلورو کے تعاون آج اپنی اہم  سیریز فیوچر فرنٹ سہ ماہی  ان سائٹس کا چوتھا شمارہ   ہے "2 ڈی  میٹیریلز کا تعارف" کے   عنوان  سے جاری کیا،جس کا مقصد  2ڈی  مواد کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے اور یہ واضح کیا جا سکے کہ بھارت کے لیے اس پر توجہ دینا کیوں ضروری ہے۔

یہ 2ڈی مواد  انسانی بال کے تقریباً 1/80,000 چوڑائی کے برابر ہیں، یا پنسل کے نوک سے 800,000 گنا چھوٹے ہیں۔ اس باریکی کے باوجود یہ اسٹیل سے 200 گنا زیادہ مضبوط ہیں اور بجلی کو تانبا سے زیادہ مؤثر طریقے سے منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ ٹو –ڈائمنشنل (2ڈی) مواد کی دنیا ہے، جو ایک ایسا میدان ہے  جو سیمی کنڈکٹرز، توانائی، الیکٹرانکس، اور کوانٹم کمپیوٹنگ کے مستقبل کو از  سرے  نو  تشکیل دینے کا وعدہ کرتا ہے۔

مستقبل کے محاذوں کے اس بصیرت افروز شمارے میں   مضبوط اختراعی  ایکوسسٹمز، اہم مواد تک رسائی میں  خود انحصاری اور اسٹریٹجک بین الاقوامی شراکت داری کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا  ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جو معیشتیں ابتدائی سرمایہ کاری کریں گی، ان کے فوائد صرف مصنوعات کی برآمدات تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ توانائی کی بچت، دانشورانہ ملکیت (آئی پی) اور اسٹریٹجک خود مختاری بھی حاصل ہوگی، کیونکہ سلیکون   کی ترقی اپنی فزیکل حد کے قریب پہنچ رہی ہے۔ اس کے برعکس، کارروائی نہ کرنے کی قیمت صرف اقتصادی نہیں بلکہ اسٹریٹجک بھی ہے۔

 

سہ  ماہی شمارے کے  چوتھے ایڈیشن تک رسائی اس لنک کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے: https://niti.gov.in/sites/default/files/2025-09/FTH-Quaterly-Insight-Sep-2025.pdf

******

 

(ش ح ۔م ش۔ خ م(

U. No. 5655


(Release ID: 2163748) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil