عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صفائی کو ادارہ جاتی بنانے اور زیر التواء معاملات کو کم کرنے کے لیےخصوصی مہم 5.0 کی دوسری تیاری میٹنگ کا انعقاد


عملہ، عوامی شکایت اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ 15 ستمبر 2025 کو خصوصی مہم 5.0 کے تیاری مرحلے کا آغاز کریں گے

ملک گیر صفائی مہم اپنے پانچویں سال میں داخل ہو رہی ہے، جس میں صفائی،زیر التوا معاملوں نمٹانے اور ریکارڈ مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے

گزشتہ مہمات کی وراثت کو آگے بڑھاتے ہوئےخصوصی مہم 5.0 کا ہدف مکمل نقطۂ نظر کے ساتھ تمام سرکاری دفاتر کا احاطہ کرنا ہے

Posted On: 03 SEP 2025 6:24PM by PIB Delhi

محکمہ برائے انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات(ڈی اے آر پی جی) نے آج خصوصی  مہم 5.0 کے لیے دوسری تیاری میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اجلاس کی صدارت ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب وی سری نواس نے کی، جس میں وزارتوں سے 84/محکموں کے 497 سے زیادہ سینئر افسران نے شرکت کی، جن میں ایم او ایچ یو اے ، کوئلہ، ڈاک وغیر کی وزارتیں شامل ہیں۔ ایم او ایچ یو اے کے سکریٹری جناب سری نواس راما سوامی کاتھی کتھلا نے خصوصی مہم کے نوڈل افسران سے خطاب کیا۔ انہوں نے ‘ سنسکار سوچھتا و سوبھاؤ سوچھتا’پر زور دیتے ہوئے صفائی کی اہمیت بیان کی اور تمام افسران کو تیاری مرحلے کے دوران جامع منصوبے تیار کرنے کی ہدایت دی۔ اسپیشل ڈائریکٹر جنرل (سول)، سی پی ڈبلیو ڈی اور این بی سی سی کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر نے عمارتوں کی بیرونی صفائی کے لیے ایکشن پلان پیش کیا۔ اسی طرح ڈائریکٹر جنرل این اے آئی نے نوڈل افسران کو ‘ریکارڈ مینجمنٹ کی بنیادی باتوں’ پر رہنمائی فراہم کی اور آنے والی‘سشاسن اور ابھیلیکھ’ نمائش کی تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

خصوصی مہم 5.0 ،2؍ اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک منعقد کی جائے گی، جس کا مقصد تمام سرکاری دفاتر میں مکمل طور پر صفائی کو ادارہ جاتی بنانا، ریکارڈ مینجمنٹ کو مضبوط بنانا اور وزارتوں، محکموں، پی ایس یوز اور فیلڈ دفاتر میں زیرالتواء معاملوںکو کم سے کم کرنا ہے۔ میٹنگ کے دوران ڈی اے آر پی جی نے خصوصی مہم 5.0 کے لیے رہنما خطوط پیش کیے۔ یہ مہم دو مراحل میں نافذ کی جائے گی — تیاری مرحلہ 15 ستمبر سے 30 ستمبر 2025 تک اور عمل درآمد کا مرحلہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک ہے۔ خصوصی مہم 5.0 کا آغاز عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ 15 ستمبر 2025 کو کریں گے۔

خصوصی مہم 5.0 میں وزارتوں/محکموں، ماتحت/الحاق شدہ/خودمختار دفاتر، بیرون ملک مشنز و پوسٹس،عوامی شعبہ بینکوں، دفاعی تنصیبات، ریلوے/ڈاک کے عوامی مقامات وغیرہ میں مکمل طور پر صفائی کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی،اس کے  ساتھ ہی پارلیمانی یقین دہانیوں، وی آئی پی حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ جات، پی ایم او حوالہ جات اور عوامی شکایات کے زیر التواء معاملات کو کم کرنا، نیز سی ایس ایم او پی 2022کے تحت ریکارڈ مینجمنٹ کی پابندی کو یقینی بنانا شامل ہوگا۔ مہم کی پیش رفت کو اسپیشل مہم ڈیجیٹل مانیٹرنگ پورٹل (ایس سی ڈی پی ایم) کے ذریعے نگرانی کی جائے گی ،جس کی ہفتہ وار جائزہ میٹنگز ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری کی صدارت میں ہوں گی۔

اپنے آغاز 2021 سے اب تک خصوصی مہم ہر سال نافذ کی گئی ہے، جس کے دوران 12 لاکھ سے زائد دفاتر کو شامل کیا گیا،دفتروں میں 696.27 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی کی گئی، 137.86 لاکھ فائلیں تلف کی گئیں اور کباڑ کی فروخت سے 3296.71 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی گئی۔

 

*****.

 (ش ح –م ع ن- ج ا)

U. No.5644

 


(Release ID: 2163591) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil