لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا اسپیکر نے بروقت انصاف کے ذریعے انسانی وقار کو یقینی بنانے کے لیے عوامی گفتگو کا مطالبہ کیا
عدلیہ، ایگزیکٹو اور مقننہ کو فوری انصاف فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے: لوک سبھا اسپیکر
آئین ساز تمام شہریوں کے لیے مساوات، انصاف اور حقوق کی ضمانت دیتے ہیں: لوک سبھا اسپیکر
ہندوستان جمہوری اقدار کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے اپنے قانونی نظام میں مسلسل اصلاحات کر رہا ہے: لوک سبھا اسپیکر
لوک سبھا اسپیکر نے 11 واں ڈاکٹر ایل ایم سنگھوی میموریل لیکچر دیا
Posted On:
03 SEP 2025 8:52PM by PIB Delhi
لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا نے آج تیز انصاف کے ذریعے انسانی وقار کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف شراکت داروں کے درمیان بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قانونی اور انتظامی نظام میں کئی رکاوٹیں انصاف میں تاخیر کا سبب بنتی ہیں۔ اس تناظر میں انہوں نے شہریوں اور مفکرین پر زور دیا کہ وہ سب کے لیے فوری اور منصفانہ انصاف کو یقینی بنانے کے اہم سوال پر غور کریں۔
انہوں نے اس بات پرروشنی ڈالی کہ ہندوستانی آئین سازوں کی قیادت کر رہےڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے آئین میں انسانیت، مساوات، انصاف، سماجی و اقتصادی حقوق اور آزادی کے اصولوں کو گہرائی سے سرایت کیا، آئینی آرٹیکلز اور آئین ساز اسمبلی کے مباحثوں دونوں میں انسانی وقار کو خصوصی اہمیت دی گئی۔
جناب برلا نے یہ باتیں آج نئی دہلی میں منعقدہ ’’انسانی وقار آئین کی روح: 21ویں صدی میں عدالتی عکاسی‘‘ کے موضوع پر 11ویں ڈاکٹر ایل ایم سنگھوی میموریل لیکچر کے دوران کہیں۔
جناب برلا نے عدلیہ ، انتظامیہ اور مقننہ کے کام کاج کو بڑھانے اور سب کے لیے تیزی سے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ان اسکالروں کی تعریف کی جنہوں نے ہندوستان کے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے میں اپنی مہارت کا تعاون دیا ہے۔ جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان جمہوری اقدار کے مطابق اپنے قانونی ڈھانچے کو مسلسل تیار کر رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسانی وقار اور انصاف کے تحفظ سے متعلق چیلنجز اب بھی برقرار ہیں اور ان کے لیے جامع اصلاحات اور حل کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر ایل ایم سنگھوی سابق ایم پی،قانون داں، سفارت کار اور اسکالر کی زندگی اور میراث کا ذکر کرتے ہوئےجناب برلا نے ان کی زندگی کو انسانوں کے لئے نمونہ ٔ عمل قرار دیا ۔ ڈاکٹر سنگھوی نے ایک آئینی ماہر، قانون داں، مصنف اور شاعر کی حیثیت سے اہم کردار ادا کیا اور ایک ایسا ورثہ چھوڑا جو آج بھی لوگوں کومتاثر کرتا ہے۔ جناب برلا نے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں آئین سازی میں ڈاکٹر سنگھوی کے گہرے اثرات کو یاد کیا۔ انہوں نے ہندوستانی جمہوریت، ثقافت، علم، تجارت اور بیرون ملک ہندوستانیوں کے احترام کو فروغ دینے میں ڈاکٹر سنگھوی کے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔جناب برلا نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھوی کی کثیر جہتی شخصیت تمام ہندوستانیوں کو اختراع کرنے، تخلیقی انداز میں سوچنے اور قوم کے لیے بامعنی شراکت داری کی ترغیب دیتی ہے۔
چیف جسٹس آف انڈیا جناب بی آر گوائی نے بھی اس موقع پر موجود معززین سے بھی خطاب کیا۔


*****
ش ح۔ م ح ۔ ع د
U. No-5640
(Release ID: 2163589)
Visitor Counter : 2