وزارت آیوش
مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو نے نئی دلّی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے )میں ‘قومی آیوش مشن اور ریاستوں میں صلاحیت سازی ’ کے موضوع پر محکمہ جاتی سربراہ اجلاس کا افتتاح کیا
حکومت ،آیوش کے انضمام کو مستحکم کرنے کے لیے ریاستی مخصوص فریم ورک اور معیاری طریقۂ کار کو اپنانے کے لیے پرعزم ہے: جناب پرتاپ راؤ جادھو
سووستھ بھارت وکست بھارت @2047 کی بنیاد ہے - نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹر وی کے پال نے صحت کے قومی اہداف کے لیے آیوش کے انضمام پر زور دیا
وزارتِ آیوش کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے بہتر صحت اور پالیسی اثرات کے لیے ‘ہر گھر آیور یوگ ’ کو ملک بھر میں اپنانے پر زور دیا
Posted On:
03 SEP 2025 5:21PM by PIB Delhi
آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج نئی دلّی کے سریتا وہار میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید میں نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر ونود کمار پال اور وزارت آیوش کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا کی موجودگی میں ‘قومی آیوش مشن اور ریاستوں میں صلاحیت سازی’ پر محکمہ جاتی سربراہ اجلاس کا افتتاح کیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، مرکزی وزیر جناب جادھو نے ریاست کی مخصوص ضروریات کے مطابق ایک مستحکم اور جامع حفظانِ صحت فریم ورک تیار کرنے کے لیے حکومت کے عزم کو دوہرایا ۔ جناب جادھو نے ملک بھر میں صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کو بڑھانے کے لیے جامع معیاری طریقۂ کار (ایس او پیز) تیار کرنے کے لیے حکومت کے نقطہ نظر کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ، ریاست کے لیے مخصوص فریم ورک بنانا ، صحت کے بہتر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے جامع طریقۂ کار تیار کرنا ، لوگوں کو معیاری خدمات فراہم کرنا اور جدید صحت کے نظام کے ساتھ آیوش کے انضمام کو یقینی بنانا ہے ۔
وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت میں 2014 ء میں اپنے آغاز کے بعد سے قومی آیوش مشن کی پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے ، وزیر موصوف نے کہا کہ مشن نے سستی اور جامع آیوش صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو نمایاں طور پر آگے بڑھایا ہے ۔ انہوں نے خاص طور پر پورے بھارت میں 12500 آیوشمان آروگیہ مندروں کے قیام کی انقلابی تبدیلی لانے والی پہل پر زور دیا ، جو کہ او پی ڈی پر مبنی خدمات سے امراض کی روک تھام اور فروغ دینے والی حفظانِ صحت پر توجہ دینے کے ساتھ صحت خدمات کی فراہمی کے ایک جامع ماڈل کی طرف ایک مثالی تبدیلی پر خصوصی توجہ مرکوز کرتی ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 4 مارچ ، 2024 ء کو وزارت نے آیوش صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے لیے انڈین پبلک ہیلتھ اسٹینڈرڈز (آئی پی ایچ ایس) کا آغاز کیا ۔ نیتی آیوگ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) کی مشاورت سے تیار کیے گئے یہ معیارات آیوش کے بنیادی ڈھانچے ، انسانی وسائل ، صلاحیت سازی ، ادویات ، کوالٹی ایشورنس ، کلینیکل ٹرائلز اور برانڈنگ میں یکسانیت اور معیار کو یقینی بنانے کی سمت میں ایک سنگ میل ہیں ۔
ایک اہم اعلان کے تحت ، جناب جادھو نے کہا کہ آیوروید کا دن اب ہر سال 23 ستمبر کو منایا جائے گا ۔ اس سال 10 ویں سالگرہ ‘‘ لوگوں اور کرۂ ارض کے لیے آیوروید ’’ کے موضوع کے تحت منائی جا رہی ہے ۔ یہ موضوع ماحولیاتی پائیداری کو یقینی بناتے ہوئے ، انفرادی فلاح و بہبود کو فروغ دینے میں آیوروید کی مطابقت کو اجاگر کرتا ہے ۔ انہوں نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زور دیا کہ وہ آیوروید کے دن کو عالمی صحت پہل کے طور پر فروغ دینے کے لیے سرگرم طور پر حصہ لیں اور اجتماعی طور پر کام کریں ۔
اداروں کی ترقی کے حوالے سے، وزیر موصوف نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید ( اے آئی آئی اے ) میں پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ( پی ایم یو ) میں کام کاج کے شروع ہونے کا اعلان کیا تاکہ آیوش سے متعلق بیمہ معاملات میں متعلقہ فریقوں کی معاونت کی جا سکے۔ پی ایم یو آیوش علاج تک بیمہ کے ذرائع سے رسائی کو سہل بنانے کے لیے ایک مخصوص رابطے کے طور پر کام کرے گا۔
انہوں نے اے آئی آئی اے میں ‘آیور ویدیا ایڈوانسڈ سینٹر’ کا بھی افتتاح کیا — یہ آیوروید تعلیم اور رابطے کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔ اس سینٹر کا مقصد ماہرین کی قیادت میں کورسز، لائیو ویبینارز اور بات چیت کے سیشنز کے ذریعے آیوروید کی تعلیم کو عام کرنا ہے۔ اس اقدام سے ، آیوش شعبے میں صلاحیت سازی، پیشہ ورانہ ترقی اور اختراع کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر وی کے پال، رکن (صحت)، نیتی آیوگ نے آیوش شعبے کے اہم کردار پر زور دیا کہ وہ سووستھ بھارت کے قیام میں کس حد تک اہم ہے، جب کہ آیوش سربراہ اجلاس کے حوالے سے ، انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس متعلقہ فریقوں اور ریاستی حکومتوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کرتا ہے تاکہ ملک بھر میں صحت کے روایتی نظام کو مضبوط بنانے پر تبادلہ ٔخیال کیا جا سکے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وِکست بھارت @2047 کا ویژن صرف ایک صحت مند اور تعمیری سوچ رکھنے والی آبادی کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ“صحت ،قومی ترقی کے لیے ایک سہولت کار اور کامیابی دونوں ہے۔ ’’
انہوں نے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں تپ دق، جذام، لمفیٹک فیلاریاسس، خسرہ، کالا آزار اور روبیلا جیسے مہلک امراض کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات اور پائیدار ترقیاتی اہداف ( ایس ڈی جی ) کے حصول میں نمایاں پیش رفت کا ذکر کیا۔ ڈاکٹر پال نے موجودہ 71 سالہ اوسط عمر کو 85 سال یا اس سے زیادہ بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، جس کے لیے جدید اور روایتی دونوں طریقۂ علاج کو شامل کرنے والا جامع اور مربوط نقطہ نظر ضروری ہے۔
اس مقصد کے حصول کے لیے، انہوں نے چند اہم عملی نکات پیش کیے ، جن میں قومی آیوش مشن ( این اے ایم ) کے بہتر نفاذ، آیوش طبی تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا، معالجہ اور طبی سیاحت کو فروغ دینا اور آیوش کے نجی شعبے اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی زیادہ شرکت کو فروغ دینا شامل ہیں۔ انہوں نے قومی صحت کے بہتر نتائج کے لیے آیوش کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے مسلسل اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔
سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے ‘ہر گھر آیور یوگ’ کی پہل — جو آیوش اور یوگ کا مرکب ہے — ہر گھر تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ یہ ایک صحت مند ملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو روزہ اجلاس ، جو چھ اہم ذیلی موضوعات کے گرد ترتیب دیا گیا ہے، اس انضمام کا مقصد لوگوں کے رویے میں تبدیلی کے ذریعے آگے بڑھانا ہے اور آیوش پالیسیوں کے مؤثر نفاذ میں اہم تعاون کرنا ہے ۔
اس اجلاس کا مقصد ، ریاستوں/ مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے اہلکاروں سے موصول شدہ ریاست مخصوص نوٹس اور تاثراتی نوٹس پر تفصیلی تبادلہ ٔخیال کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جن میں زمینی سطح کی معلومات بھی شامل ہیں۔ اس طرح کا شراکتی نقطہ نظر قومی آیوش مشن ( این اے ایم ) کو مضبوط بنانے اور اس کی اسٹریٹجک توسیع کے لیے تیار کیا گیا ہے — یہ ایک اہم پروگرام ہے ، جو آیوروید، یوگ اور نیچروپیتھی، یونانی، سدھا، سووا رِگپا اور ہومیوپیتھی کے طریقۂ علاج کو یکجا کر کے جامع صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دیتا ہے۔
اس اجلاس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر بیوروکریٹس نے شرکت کی اور مختص شدہ موضوعات، ریاست مخصوص نوٹس اور زمینی سطح پر موجود متعلقہ فریقوں سے حاصل شدہ تجاویز اور تاثرات پر اپنے بصیرت افروز خیالات پیش کیے۔
تعارفی پروگرام سے متعلق ریلیز یہاں دیکھی جا سکتی ہے:
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2162389







...............
( ش ح ۔ م ع ۔ ع ا )
U. No. 5621
(Release ID: 2163430)
Visitor Counter : 2