قومی انسانی حقوق کمیشن
قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) انڈیا نے اڈیشہ کے ضلع نبرنگپور میں نشے کاعادی ایک شخص کی جانب سے ایک صحافی پر کیے گئے مبینہ حملے کا ازخود نوٹس لیا ہے،تاکہ اس شخص کے خلاف شکایت درج کرائی جا سکے
ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، اڈیشہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر رپورٹ طلب کی گئی ہے
Posted On:
03 SEP 2025 2:18PM by PIB Delhi
قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) انڈیا نے ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے، تاکہ مبینہ حملہ آور شخص کے خلاف شکایت درج کرائی جا سکے۔رپورٹ کے مطابق 29 اگست 2025 کو اڈیشہ کے ضلع نبرنگپور کے علاقے پپڈاہنڈی میں نشےکا عادی ایک شخص نے ایک صحافی پرمبینہ طورپر حملہ کیاتھا،واضح رہے کہ اس حملہ میں صحافی پر چھری سے متعددبار حملے کئے گئے تھے۔ زخمی صحافی کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
کمیشن نے کہا ہے کہ اگراس خبرکی تفصیلات درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے معاملات کو اجاگر کرتی ہیں۔ اس پر کمیشن نے ڈائریکٹر جنرل پولیس، اڈیشہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ رپورٹ میں تفتیش کی پیش رفت کے ساتھ ساتھ زخمی صحافی کی صحت کی حالت کے بارے میں معلومات شامل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
30 اگست 2025 کو شائع میڈیا رپورٹ کے مطابق، اس واقعے نے علاقے کے صحافیوں اور مقامی باشندوں میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔
************
ش ح ۔ م م ع ۔ م ا
Urdu No-5608
(Release ID: 2163319)
Visitor Counter : 2