ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
دہلی کے چڑیا گھر میں ایویئن انفلوئنزا کے واقعے پر اپ ڈیٹ اور اس کے انسداد کے لیے نیشنل زولوجیکل پارک کے ذریعہ کیے جانے والے اقدامات
Posted On:
02 SEP 2025 9:19PM by PIB Delhi
قومی چڑیا گھر(این زیڈ پی) کے ڈائریکٹر نے ایویئن انفلوئنزا کے واقعے کے سلسلے میں تازہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ دہلی چڑیا گھر کے آبی پرندوں کے ایویری یا مہاجر پرندوں کے تالاب میں کوئی نئی موت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ پرندوں، جانوروں اور چڑیا گھر کے عملہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت صفائی اور بائیو سکیورٹی کی تدابیر جاری رکھی گئی ہیں۔
پرندوں کے ایویری، جراثیم کش تدبیر اور مردہ پرندوں کو ٹھکانے لگانے والے فرنٹ لائن کے عملہ کی جانچ امراض پر کنٹرول کے قومی مرکز (این سی ڈی سی) کی ٹیم نے کی ہے۔ ایویئن انفلوئنزا کے کسی بھی خطرے کو کم کرنے کے لیے ذاتی صفائی اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں بیٹ انچارج اور سیکشن سپروائزر کو تربیت بھی دی گئی ہے۔
قومی چڑیا گھر محتاط رہتے ہوئے بیماری پر جلد از جلد قابو پانے کے لیے معیاری ہدایات کے مطابق تمام ضروری اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
********
ش ح۔ م ش ع۔ رض
5592U-
(Release ID: 2163231)
Visitor Counter : 2