کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

اے پی ای ڈی اے- اپیڈا نے زرعی خوراک کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے ‘بھارتی’ پہل شروع کی


کامرس اور صنعت کے مرکزی  وزیر جناب پیوش گوئل، متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر تھانی بن احمد الزیودی اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے مرکزی وزیر  جناب  چراغ پاسوان نے فوڈ اینڈ بیوریجز سیکٹر اسٹیک ہولڈرز میٹنگ کے دوران اس پہل کا آغاز کیا

بھارتی 100 ایگری فوڈ اسٹارٹ اپ کو بااختیار بنائے گی، جدت طرازی کرے گی اور برآمدات کو 2030 تک 50 بلین ڈالر کے ہدف تک  فروغ دے گی

جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے اور ہندوستان کی عالمی مسابقت کو مضبوط کرنے کے لیے ستمبر 2025 سے پائلٹ گروپ  شروع ہوگا

Posted On: 02 SEP 2025 8:48PM by PIB Delhi

زرعی اور پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( اے پی ای ڈی اے- اپیڈا) نے اپنی نئی پہل ‘بھارتی’ کا آغاز مرکزی وزیر تجارت اور صنعت جناب پیوش گوئل کی زیر صدارت ‘فوڈ اینڈ بیوریجز سیکٹر اسٹیک ہولڈرز میٹنگ’ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر  متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر تھانی بن احمد الزیودی اور مرکزی وزیر فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری شری چراغ پاسوان بھی موجود تھے۔

‘بھارتی’ -  جس کا مطلب ہے‘ بھارتس ہب فار ایگری ٹیک ، ریزلینس ، ایڈوانسمنٹ اینڈ انکیوبیشن فار ایکسپورٹس انیبلمنٹ’کو 100 ایگری فوڈ اور ایگری ٹیک اسٹارٹ اپس کو بااختیار بنانے، ان کے سفر کو تیز کرنے، اختراع کو فروغ دینے اور نوجوان کاروباریوں کے لیے برآمدات  کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 2030 تک اپنی طے شدہ مصنوعات کے لیے زرعی خوراک کی برآمدات میں 50 بلین امریکی ڈالر حاصل کرنے کے  اے پی ای ڈی اے- اپیڈا کے ویژن کے طور پر تصور کیا گیا۔ یہ پہل ہندوستان کی زرعی اور پراسیس شدہ خوراک کی برآمدات کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

ستمبر 2025 سے شروع ہونے والا پہلا افتتاحی پائلٹ  گروپ 100 سٹارٹ اپس کو بااختیار بنائے گا، جن میں اعلیٰ قدر والے زرعی خوراک کے پروڈیوسرز، ٹیکنالوجی پر مبنی خدمات فراہم کرنے والے اور اختراع کار شامل ہیں۔ ‘ بھارتی’ پہل زراعت، خوراک اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں میں صنعت اور حکومت کے زیرقیادت انکیوبیشن پروگراموں کو مکمل کرنے اور بڑھانے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔ یہ جی آئی ٹیگ شدہ زرعی مصنوعات، نامیاتی خوراک، سپر فوڈز، نوول پروسیسڈ انڈین ایگری فوڈز، مویشیوں کی مصنوعات اور آیوش مصنوعات جیسے اعلیٰ قدر والے زمروں میں جدت لانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مصنوعی ذہانے(اے آئی) پر مبنی کوالٹی کنٹرول، بلاک چین سے چلنے والی ٹریس ایبلٹی،  آئی او ٹی سے چلنے والی کولڈ چینز اور ایگری فنٹیک جیسی جدید ٹیکنالوجیز پر کام کرنے والے اسٹارٹ اپس کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے، جب کہ جدید پیکیجنگ، پائیداری اور سمندری پروٹوکول جیسے اہم شعبوں کو حل کرنا ہے۔ ‘ بھارتی’ مصنوعات کی ترقی، ویلیو ایڈیشن، کوالٹی ایشورنس، خراب ہونے، ضائع ہونے اور لاجسٹکس سے متعلق برآمداتی چیلنجوں کو حل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ ایک باہمی تعاون پر مبنی ماحولیاتی نظام کو فروغ دے کر یہ پروگرام زرعی خوراک کے اختراع کرنے والوں، ٹیک پر مبنی حل فراہم کرنے والوں اور ٹی بی ٹی-ایس پی ایس پر توجہ مرکوز کرنے والے اسٹارٹ اپس کو توسیع پذیر، لاگت سے مؤثر حل فراہم کرنے کے لیے جوڑ ے گا جو ہندوستان کی عالمی مسابقت کو بڑھاتے ہیں۔

حکومت ہند کے‘آتم نربھر بھارت’کے ویژن کے ساتھ  ووکل فار لوکل ، ڈجیٹل انڈیا اور اسٹارٹ اپ انڈیا نظریہ کے مطابق  بھارتی پہل عالمی سطح پر مسابقتی زرعی مصنوعات، کھانے کی جدت طرازی کے لیے  مانگ  کی طلب پر مبنی  دوررس  انضمام اور ہندوستانی خوراک، مشروبات اور پراسیس شدہ کھانے کی مصنوعات اور خدمات کی عالمی مانگ کو فروغ دے گی۔ اس پہل میں اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے اور ہندوستان بھر سے حل پر مبنی اسٹارٹ اپس کو راغب کرنے کے لیے ایک ملک گیر بیداری مہم شامل ہے، اس کے ساتھ ہی  ستمبر 2025 سے اے پی ای ڈی اے- اپیڈا ویب سائٹ کے ذریعے ایک درخواست اور انتخاب کا عمل شروع ہوگا تاکہ ایکسپورٹ ایبلمنٹ پروگرام کے لیے 100 اسٹارٹ اپس کو شارٹ لسٹ کیا جاسکے۔ منتخب اسٹارٹ اپس تین ماہ کے تیز رفتار پروگرام سے گزریں گے جس میں مصنوعات کی ترقی، برآمداتی تیاری، ریگولیٹری تعمیل، مارکیٹ تک رسائی اور برآمداتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر توجہ دی جائے گی۔ اس ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے اے پی ای ڈی اے - اپیڈاریاستی زرعی بورڈز، زرعی یونیورسٹیوں، اہم اداروں جیسے IITs آئی آئی ٹیز اور این آئی ٹیز ، صنعتی اداروں اور موجودہ ایکسلریٹروں کے ساتھ شراکت داری کرے گا تاکہ زرعی برآمدات کے قابل بنانے کے لیے اسٹارٹ اپ کو راغب کیا جاسکے۔

پائلٹ گروپ ایک توسیع پذیر سالانہ انکیوبیشن پروگرام کے لیے ایک ماڈل کے طور پر کام کرے گا، جس سے مسلسل جدت اور طویل مدتی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ اے پی ای ڈی اے - اپیڈانے ہندوستان سے عالمی منڈیوں میں زرعی اور پراسیس شدہ خوراک کی مصنوعات کی برآمد ات کو  فروغ دینے اور ترقی دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ ‘ بھارتی ’ پہل کے آغاز کے ساتھ، اے پی ای ڈی اے- اپیڈا کا مقصد اپنی طے شدہ مصنوعات کی برآمداتی ترقی کو تیز کرنا، اختراع کو فروغ دینا اور نوجوانوں اور کاروباری افراد کی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے عالمی زرعی خوراک کی تجارت میں ہندوستان کی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے۔

*******

ش ح۔ ظ ا- م ش

UR  No. 5593


(Release ID: 2163230) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi , Malayalam