بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے سومیتومو متسوئی بینکنگ کارپوریشن کے ذریعے یس بینک کے کچھ حصص سرمایہ اور ووٹنگ کے حقوق کے حصول کی منظوری دی
Posted On:
02 SEP 2025 6:43PM by PIB Delhi
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا نے سومیتومو متسوئی بینکنگ کارپوریشن کے ذریعے یس بینک کے کچھ حصص سرمایہ اور ووٹنگ کے حقوق کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ امتزاج سومیتومو متسوئی بینکنگ کارپوریشن (ایس ایم بی سی) کے ذریعہ یس بینک کے حصص سرمایہ اور ووٹنگ کے حقوق کے حصول سے متعلق ہے۔
ایس ایم بی سی، جو کہ جاپان میں قائم ایک کمرشل بینک ہے، سومیتومو مٹسُوئی فائنینشل گروپ کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی اور اس کا بنیادی آپریٹنگ ادارہ ہے۔ ایس ایم بی سی بھارت میں ایک غیر ملکی بینک ہے، جس کی شاخیں نئی دہلی، ممبئی، چنئی اور گفٹ سٹی، گاندھی نگر میں ایک آف شور برانچ کے طور پر موجود ہیں۔ ایس ایم بی سی بھارت میں مختلف بینکاری خدمات فراہم کرتا ہے، جیسے قرضوں کی فراہمی، ڈپازٹس قبول کرنا اور لیٹر آف کریڈٹ کی سہولت فراہم کرنا۔
یس بینک، جو ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے، ایک پرائیویٹ سیکٹر بینک ہے جو مختلف بینکاری اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ یہ مکمل خدمات فراہم کرنے والا بینک ہے جو وسیع پیمانے پر پروڈکٹس، خدمات اور ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیجیٹل سہولتیں پیش کرتا ہے، جو خردہ، بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ گراہکوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔
کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔
******
ش ح۔ ف ا۔ م ع
U-NO. 5586
(Release ID: 2163171)
Visitor Counter : 7