ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے کپڑا صنعت کو حاصل ہوئے حوصلہ افزا ردعمل کے بعد کپڑا صنعت سے متعلق پیداواریت سے منسلک ترغیباتی (پی ایل آئی) اسکیم کے لیے درخواست گزارنے کی تاریخ آگے بڑھائی


درخواست 30 ستمبر 2025 جمع کرائی جا سکتی ہیں

Posted On: 01 SEP 2025 7:22PM by PIB Delhi

صنعتی فریقوں کی جانب سے حاصل ہوئے مضبوط اور پرجوش ردعمل کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکومت نے کپڑا صنعت سے متعلق پیداواریت سے منسلک ترغیباتی (پی ایل آئی) اسکیم کے لیے درخواست گزارنے کی تاریخ آگے بڑھانے کا فیصلہ لیا ہے۔

ماہ اگست 2025 میں موصول ہوئیں درخواستوں میں سے، 22 نئی درخواستیں ایم ایم ایف ایپرل، ایم ایم ایف فیبرکس، اور تکنیکی ٹیکسٹائل شعبے سے موصول ہوئیں۔

حکومت ممکنہ سرمایہ کاروں کو اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا ایک اور موقع دیتی ہے۔

پی ایل آئی اسکیم برائے کپڑا صنعت کے لیے درخواست ونڈو کو صنعت کی اسکیم کے تحت مزید سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کی بنیاد پر دوبارہ کھولا جا رہا ہے، جو کہ بڑھتی ہوئی منڈی اور پی ایل آئی ٹیکسٹائل اسکیم کے تحت بھارت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی تیاری کی وجہ سے پیدا ہونے والے اعتماد کا نتیجہ ہے۔ درخواست کی ونڈو 24.09.2021 کو مطلع کردہ پی ایل آئی ٹیکسٹائل اسکیم اور 28.12.2021 کو جاری کردہ پی ایل آئی ٹیکسٹائل اسکیم کے رہنما خطوط میں طے شدہ شرائط و ضوابط پر کھولی جا رہی ہے، جیسا کہ وقتاً فوقتاً ترمیم کی گئی ہے۔

اسکیم کے لیے درخواست اُسی یو آر ایل والے آن لائن پورٹل  یعنی https://pli.texmin.gov.in/ پر 30 ستمبر 2025 تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ درخواست ونڈو کے بند ہوجانے کے بعد کوئی درخواست منظور نہیں کی جائے گی۔

اب تک، 28,711 کروڑ روپے کی پرعزم سرمایہ کاری کے ساتھ 74 شراکت دار کمپنیوں کو پی ایل اسکیم کے تحت مستفید ہونے والوں کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ سرمایہ کاری مکمل ایم ایم ایف ویلیو چین میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی تیاری کا باعث بنے گی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن- ن ع)

U.No:5554


(Release ID: 2162890) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Gujarati