سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تیار کیا گیا نیا مرکب چھاتی کے شدید کینسر سے لڑنے میں مؤثر ثابت ہو سکتا ہے

Posted On: 01 SEP 2025 3:29PM by PIB Delhi

ایک نئے ڈیزائن شدہ نائٹرو سبسٹی ٹیوٹڈ اورگینو سیلینیم مرکب سے شدید قسم کے ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر کے خلیات کی حملہ آور صلاحیت کو مختلف سگنلنگ راستوں کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے۔

قدرت نے کئی ادویات کی دریافت کی حکمت عملیوں کے لیے تحریک فراہم کی ہے، جس میں ڈیزائن اور سنتھیسِس شامل ہیں۔ اورگینو سیلینیم مرکبات، جن میں کچھ پودوں سے حاصل کیے گئے ہیں اور کچھ لیبارٹری میں سنتھیسائز کیے گئے، اپنی حیاتیاتی سرگرمیوں کی وجہ سے توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ تاہم، ان کی بین جڑے ہوئے آنکو جینک سگنلنگ نیٹ ورکس کو نشانہ بنانے کی صلاحیت پر زیادہ تحقیق نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے ان کے ساختی تغیرات اور اینٹی کینسر خصوصیات پر تحقیق کی ضرورت پیدا ہوئی۔

ڈاکٹر آسیس بالا، انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈی ان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ( آئی اے ایس ایس ٹی ) ، جو کہ حکومت ہند کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محکمے کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے اور ڈاکٹر کرشنا پی بھابک، شعبہ کیمسٹری، آئی آئی ٹی گوہاٹی کی مشترکہ قیادت میں کی گئی تحقیق میں کامیابی کے ساتھ ایک اورگینو سیلینیم مرکب 4 – نائٹرو سبسٹی ٹیوٹڈ بینزائلک ڈسیلینائڈ 7 ڈیزائن اور سنتھیسائز کیا گیا ہے۔

image001XAHI.jpg

شکل: مکمل شدہ کام کو ظاہر کرنے والا (سکیماٹک) ڈایاگرام

ٹیم نے اس مرکب کو بنزیلیک ہیلائیڈز کی نیوکلیوفِلیک سبسٹیٹوشن کے ذریعے سنتھیسائز کیا، جس میںNaSe  اورNaHSe استعمال ہوئے، جو کہ ایلیمینٹل سیلینیم کو سوڈیم بورہائیڈرائڈ کے ذریعے غیر فعال ماحول میں کم کرنے سے حاصل کیے گئے۔

یہ نیا نائٹرو سبسٹی ٹیوٹڈ اورگینو سیلینیم مرکب، جسے ڈسیلینائڈ 7 کہا جاتا ہے، شدید  ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر کے خلیات کی حملہ آور صلاحیت کو مختلف سگنلنگ راستوں کے ذریعے کم کرنے میں مؤثر پایا گیا۔ سوئس البینو چوہوں میں ، جن میں بریسٹ ایڈینوکارسینوما تھا، اس نے ٹومر کے حجم کو نمایاں طور پر کم کیا، اینجیو جینیسیس اور میٹاسٹاسس کو گھٹایا اور جانوروں کی عمر میں اضافہ کیا۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ مرکب کینسر خلیات کے اندر متعدد بقا کے میکانزم کو ہدف بنا کر اینٹی کینسر اثر پیدا کرتا ہے۔ یہ علاج دو اہم راستوں اے کے ٹی / ایم ٹی او آر اور ای آر کے  کو بلاک کرتا ہے، جو کینسر خلیات کی نمو میں مدد دیتے ہیں اور غیر کنٹرول شدہ خلیاتی نشوونما کے لیے اہم ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ری ایکٹیو آکسیجن اسپیشیز ( آر او ایس ) پیدا کرتا ہے اور سوزش کو کم کرتا ہے، جو ڈی این اے  کو نقصان پہنچا کر کینسر خلیات کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے، جس کے نتیجے میں خلیات مر جاتے ہیں ۔

یہ مطالعہ نائٹرو سبسٹی ٹیوٹڈ اورگانو سیلینیم مرکبات کے کردار کو ملٹی ٹارگٹنگ اینٹی کینسر ایجنٹس کے طور پر اجاگر کرتا ہے اور مؤثر کینسر علاج کے لیے ان کے فروغ میں مدد کرتا ہے۔

.................. 

( ش ح ۔ ا ع خ  ۔ ع ا )

U. No. 5533


(Release ID: 2162722) Visitor Counter : 6