کارپوریٹ امور کی وزارتت
سرمایہ کارآگاہی اورتحفظاتی فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) نے آج حیدرآباد میں "نیویشک شیویر" کا انعقاد کیا
یہ پہل، ایک روزہ کیمپ ہے،جو زیر التواء دعووں کو حل کرنے، سرمایہ کاروں کی خدمات کو ہموار کرنے اور مالی خواندگی کو فروغ دینے کے لیے سنگل ونڈو سہولت پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے
Posted On:
30 AUG 2025 7:30PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت کام کرنے وا لی سرمایہ کارآگاہی اورتحفظاتی فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے)،نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) کے تعاون سے، آج حیدرآباد میں ہریانہ بھون، سکندرآباد میں نیویشک شیویر کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔

ایک روزہ کیمپ میں تلنگانہ بھر کے سرمایہ کاروں کی پرجوش شرکت دیکھی گئی، جس نے انہیں غیر دعویدار منافع، حصص، اور دیگر سرمایہ کار خدمات سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے سنگل ونڈو سہولت کاری پلیٹ فارم فراہم کیا۔
اس تقریب میں محترمہ انیتا شاہ اکیلا،آئی ای پی ایف اے کی سی ای او اور جوائنٹ سکریٹری، کارپوریٹ امور کی وزارت؛ جناب جیون سونپروتے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ایس ای بی آئی ؛ جنابسنیل جیونت کدم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ایس ای بی آئی ؛ لیفٹیننٹ کرنل آدتیہ سنہا، جنرل منیجر، آئی ای پی ایف اے ؛جناب بنود شرما، جنرل منیجر، ایس ای بی آئی ؛ جناب سدھیش پلئی، ہیڈ - سی ڈی ایس ایل آئی پی ایف سکریٹریٹ، جناب کرن پاٹل - بی ایس ای آئی پی ایف کے ساتھ آئی ای پی ایف اے، سیبی، مارکیٹ انفراسٹرکچر انسٹی ٹیوشنز(ایم آئی آئی) اور رجسٹرار اور ٹرانسفر ایجنٹس(آر ٹی اے) کے دیگر سینئر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں 360 سے زیادہ دعویداروں نے سرگرمی سے حصہ لیا، جس نے حیدرآباد اور قریبی علاقوں کے سرمایہ کاروں اورشراکت داروں کو بھی راغب کیا۔
اس سال کے شروع میں پونے میں کامیاب تجربہ کے بعد، حیدرآباد اس پہل کی میزبانی کرنے والا اگلا شہر بن گیا، جس نے ملک بھر میں سرمایہ کاروں پر مبنی مالیاتی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے آئی ای پی ایف اے کے وژن کو آگے بڑھایا۔ یہ کیمپ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوا کہ سرمایہ کاروں کو نہ صرف ان کی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا بلکہ ان کے حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی بھی حاصل ہوئی۔
نیویشک شیویر نے چھ سے سات برسوں سے زیر التواء غیر ادا شدہ ڈیویڈنڈ کھاتوں کی براہ راست سہولت فراہم کی، موقع پر کے وائی سی اور نامزدگی کواپڈیٹ کیا گیا اور طویل عرصے سےآئی ای پی ایف اے دعوے کے مسائل کو حل کیا گیا۔ شراکت دار کمپنیوں اور رجسٹرار اور ٹرانسفر ایجنٹس (آر ٹی اے) کے ذریعہ وقف کیوسک قائم کیے گئے تھے، جس سے سرمایہ کار براہ راست حکام کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں اور بیچولیوں کی ضرورت کو ختم کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، مالیاتی خواندگی کے سیشن نے شرکاء کو محفوظ سرمایہ کاری اور دھوکہ دہی سے بچاؤ کے بارے میں ضروری معلومات سے آراستہ کیا۔
تقریب میں مزید اہمیت کا اضافہ کرتے ہوئے، سی ڈی ایس ایل نے دعووں کے عمل سے متعلق سوالات کو حل کرنے میں سرمایہ کاروں کی مدد کے لیے ایک بصیرت افروز سرمایہ کار کا آغاز کیا۔

اس مصروفیت نے رتھ چترا پر بھی روشنی ڈالی، جسے ا ٓئی ای پی ایف اے کے کشل نیویشک پہل کے تحت شروع کیا گیا تھا۔ ارتھ چترا ایک قومی سطح کا آن لائن پوسٹر سازی کا مقابلہ ہے جو ہر عمر کے شہریوں کو مالی خواندگی کے کلیدی تصورات جیسے کہ بچت، سرمایہ کاری، بجٹ، اور دھوکہ دہی کی روک تھام، مالی آگاہی کو مزید پرکشش، قابل رسائی اور اثر انگیز بنانے کے لیے تخلیقی انداز میں اظہار کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

سیکڑوں سرمایہ کاروں نے کمپنی کے نمائندوں،آر ٹی اے اورآئی ای پی ایف اے اور ایس ای بی آئی کے اہلکاروں کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے بات چیت سے فائدہ اٹھایا۔ زیر التواء شکایات کو دور کرنے اور روایتی طور پر حل کرنے میں مہینوں لگنے والے عمل کو آسان بنانے میں اس اقدام کو خاص طور پر سراہا گیا۔
آگے کاراستہ
حیدرآباد کا نیویشک شیویر غیر دعویدار سرمایہ کاری کی زیادہ تعداد والے شہروں میں آؤٹ ریچ پروگراموں کی ملک گیر سیریز کا حصہ ہے۔ یہ کیمپ سرمایہ کاروں کی بیداری بڑھانے، مالی مفادات کی حفاظت، اور ہندوستان کے مالیاتی ماحولیاتی نظام میں شفافیت، رسائی اور اعتماد کو یقینی بنانے کے لیے آئی ای پی ایف اے کی غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔
آئی ای پی ایف اےکے بارے میں
سرمایہ کارآگاہی اورتحفظاتی فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) پائیدار رسائی، آگاہی اور اسٹریٹجک تعاون کے ذریعے سرمایہ کاروں کی آگاہی اور تحفظ کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے، IEPFA نے سرمایہ کاروں کو بااختیار بنانے اوردعووں کے ازالے کا موثر طریقہ کار فراہم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کی قیادت کی ہے۔
مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.iepf.gov.in
*****
ش ح-م ش۔ ف ر
UR No-5514
(Release ID: 2162592)
Visitor Counter : 4