بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جناب سربانند سونووال نے چھوٹے تاجروں کو بااختیار بنانے کا سہرا پی ایم سواندھی اسکیم کو دیا، کانگریس کی تنقید کی
جناب سونووال نے ڈبروگڑھ کے ملن نگر میں پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر کا افتتاح کیا
‘‘کانگریس کے دورِ حکومت میں، حکومت کی طرف سے بھیجے گئے ہر ایک روپے میں سے 84 پیسے بچولیوں کی جیب میں چلے جاتے تھے:’’جناب سربانند سونووال
‘‘پی ایم سواندھی اسکیم کے ذریعے، پی ایم مودی نے ثابت کیا ہے کہ وہ کبھی بھی غریبوں کو مایوس نہیں کریں گے:’’جناب سربانند سونووال
Posted On:
31 AUG 2025 8:35PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر (ایم اوپی ایس ڈبلیو) جناب سربانند سونووال نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پی ایم سواندھی اسکیم کی کامیاب عمل آوری کے ذریعے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ کبھی بھی غریبوں کو مایوس نہیں کریں گے۔
ڈبروگڑھ لوک سبھا حلقے سے رکن پارلیمنٹ جناب سونووال نے ڈبروگڑھ کے مانکوٹا روڈ پر آونیاتی سترا برانچ میں وزیر اعظم کی اسٹریٹ وینڈرز آتم نربھر نِدھی (پی ایم سواندھی) اسکیم کے عوامی پروگرام میں شرکت کی۔ اس پروگرام کا انعقاد ڈبروگڑھ ضلع انتظامیہ اور ڈبروگڑھ میونسپل کارپوریشن (ڈی ایم سی) نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ پروگرام کے دوران مرکزی وزیر نے اسکیم کے کئی مستفیدین سے تبادلہ خیال بھی کیا۔
اپنے خطاب میں جناب سونووال نے کہاکہ پی ایم سواندھی اسکیم کا بنیادی مقصد خود انحصاری ہے۔ اس کے ذریعے ایک فرد عزت کے ساتھ اپنے خاندان کی کفالت کر سکتا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس قوت کا تصور کیا اور غریبوں اور پسماندہ طبقات کو مالی طور پر بااختیار بنانے کے لیے یہ اسکیم شروع کی۔
کووڈ-19 وبا کے دوران درپیش مشکلات کو یاد کرتے ہوئے جناب سربانند سونووال نے کہاکہ جب پابندیوں نے چھوٹے کاروباروں اور ریہڑی پٹری والوں کو مفلوج کر دیا تھا تب وزیر اعظم مودی نے یہ اسکیم راحت فراہم کرنے کے لیے شروع کی۔ اس کے تحت بینکوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ریہڑی پٹری والوں کو تین مرحلوں میں قرض دیں — پہلے 10 ہزار روپے، پھر 20 ہزار روپے اور وقت پر ادائیگی کرنے والوں کے لیے 50 ہزار روپے تک۔ اس کے علاوہ کامیاب قرض دہندگان کو 7 فیصد سود پر سبسڈی بھی فراہم کی گئی۔
سونووال نے مزید کہا کہ ادائیگی کے طریقۂ کار کے ڈیزائن نے کئی چھوٹے تاجروں کو کامیاب ہونے میں مدد دی۔ کانگریس کی تنقید کرتے ہوئے سونووال نے کہا کہ اس پارٹی نے اپنی 55 سالہ حکومت کے دوران فلاح و بہبود کے کاموں کو پورا نہیں کیا۔ ’’خود جناب راجیو گاندھی نے یہ اعتراف کیا تھا کہ حکومت کی طرف سے بھیجے گئے ہر ایک روپے میں سے 84 پیسے بچولیوں کی جیب میں چلے جاتے تھے۔ لیکن وزیر اعظم مودی نے یہ یقینی بنایا ہے کہ ہر ایک روپیہ غریبوں تک پہنچے۔مرکزی وزیر نے کہاکہ ان کی پالیسیاں ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس‘ کے بنیادی اقدار پر مبنی ہیں ۔
بعدازاں جناب سونووال نے ڈبروگڑھ کے ملن نگر میں ایک ’’پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر‘‘ کا افتتاح کیا، جس کا مقصد عوام کو سستی جنرک دوائیں فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر کئی معزز شخصیات موجود تھیں جن میں آسام کے کابینی وزیر اور ڈبروگڑھ کے ایم ایل اے جناب پرسانتا پھوکن، کھمتائی کے ایم ایل اے جناب چکرادھر گوگوئی، دولیاجان کے ایم ایل اے جناب تریش گووالا، لہوال کے ایم ایل اے جناب بِنود ہزاریکا، ڈبروگڑھ میونسپل کارپوریشن (ڈی ایم سی) کے ڈپٹی میئر جناب اُجل پھوکن، ڈپٹی کمشنر جناب بکرام کائری، ڈبروگڑھ میونسپل کمشنر (ڈی ایم سی) جناب جوئے وکاس، ڈبروگڑھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے چیئرمین جناب اسیم ہزاریکا، ضلع پریشد کی چیئرپرسن پُشپانجلی سونووال، سونووال کچاری خود مختار کونسل (ایس کے اے سی) کے چیف ایگزیکٹیو ممبر شری ٹونکوَشور سونووال کے علاوہ دیگر افسران، معززین اور مستفیدین شامل تھے۔


*****
ش ح – ع ح۔ م ش
UR No. 5508
(Release ID: 2162569)
Visitor Counter : 2