وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری اور قطر کے غیر ملکی تجارتی امور کے وزیر مملکت عزت مآب ڈاکٹر احمد بن محمد السعید نے بھارت اور قطر کے مابین سرمایہ کاری میں باہمی تعاون کے موضوع پر منعقدہ میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کی


بات چیت کا بیشتر حصہ بھارت میں قطری سرمایہ کاری میں اضافے کے  مواقع پر مرتکز تھا، ان شعبوں میں خصوصاً بنیادی ڈھانچہ، جدید مینوفیکچرنگ، نقل و حمل، لاجسٹکس، خوراک ڈبہ بندی، صحت، سیمی کنڈکٹرس اور مالیات جیسے شعبے شامل تھے

Posted On: 28 AUG 2025 6:43PM by PIB Delhi

اقتصادی امور کے محکمے (ڈی ای اے)، وزارت خزانہ، حکومت ہند کے ذریعہ آج نئی دہلی میں قطر کے ایک وفد کے ساتھ متعلقہ فریقوں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی گئی جس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین باہمی سرمایہ کاری تعاون کو مضبوطی فراہم کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KNQY.jpg

اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری اور قطر کے غیر ملکی تجارتی  امور کے وزیر مملکت عزت مآب ڈاکٹر احمد بن محمد ال سعید نے کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LO79.jpg

قطری وفد 27 سے 28 اگست 2025 کے دوران بھارت کے دورے پر ہے اور اس وفد میں  قطر کی تجارت و صنعت، نقل و حمل، مواصلات اور آئی ٹی اور میونسپلٹی کی وزارتوں کے ساتھ ساتھ قطر سرمایہ کار اتھارٹی (کیو آئی اے)، قطر ایئرویز، کیو ٹرمینلس، ہساد فوڈس، قطر چیمبر آف کامرس اور قطر کاروباری   ایسو سی ایشن  جیسے اداروں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033TNC.jpg

میٹنگ میں تبادلہ خیال کا بیشتر حصہ بھارت میں خصوصاً بنیادی ڈھانچہ، جدید مینوفیکچرنگ، نقل و حمل، لاجسٹکس، خوراک ڈبہ بندی، صحت، سیمی کنڈکٹرس او رمالیات جیسے شعبوں میں قطری سرمایہ کاری کو بڑھانے کے مواقع پر مرتکز تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YPJ8.jpg

طرفین نے قطر کے 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے اور ہندوستان میں کیو آئی اے کا دفتر کھولنے کے عزم کو یاد کیا جو فروری 2025 میں قطر کے امیر کے سرکاری دورۂ ہند کے دوران کیا گیا تھا۔ اس تناظر میں، انہوں نے اہم شعبوں اور مخصوص منصوبوں اور کمپنیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کیو آئی اے اور دیگر قطری اداروں کے ذریعہ سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ کیا۔ قطری فریق نے بتایا کہ وہ ہندوستان کی اقتصادی ترقی اور تکنیکی ترقی کو دیکھتے ہوئے ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع دیکھ رہے ہیں۔

کیو آئی اے نے ہندوستان میں متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہے جیسے خوردہ، افادیت، میڈیا، ہاؤسنگ، حفظانِ صحت اور رئیلٹی۔ قطر میں ہندوستانی کمیونٹی نے بھی قطر میں خاص طور پر ایس ایم ای سیکٹر میں سرمایہ کاری کی ہے ۔ قطر کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ ہندوستان میں دستیاب مواقع کے بارے میں گہرائی سے سمجھنے میں مدد فراہم کرے گا اور دونوں فریقوں کے درمیان سرمایہ کاری کی شراکت کو مضبوط بنانے میں تعاون کرے گا۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:5415


(Release ID: 2161653) Visitor Counter : 17
Read this release in: Marathi , English , Hindi