زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور بھوٹان نے زراعت اور متعلقہ شعبوں میں تکنیکی تعاون سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط کئے


تھمپو میں پہلی مشترکہ تکنیکی ورکنگ گروپ کی میٹنگ

دونوں ممالک نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا

Posted On: 28 AUG 2025 4:27PM by PIB Delhi

جناب دییش چترویدی، سکریٹری، وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود، حکومت ہند اور جناب تھینلے نامگیال، سکریٹری، وزارت زراعت اور مویشی پروری (ایم او اے ایل)، بھوٹان کی شاہی حکومت نے تھمپو میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تاکہ زراعت اور متعلقہ  شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔

01.jpg

مفاہمت نامے پر دستخط ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان پائیدار شراکت داری میں ایک اہم سنگ میل ہے، جو غذائی تحفظ، پائیدار کھیتی اور دیہی خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ایم او یو میں بیان کردہ مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے ایک فریم ورک کے طور پر کام کرے گا جس میں زرعی تحقیق اور اختراع، مویشیوں کی صحت اور پیداوار، فصل کے بعد کے انتظامات، ویلیو چین کی ترقی اور علم، ہنرمندی اور مہارت کا تبادلہ شامل ہے۔

02.jpg

مفاہمت نامے پر عمل درآمد کے لیے، دستخط کے بعد مشترکہ تکنیکی ورکنگ گروپ (جے ٹی ڈبلیو جی) کا پہلا اجلاس بلایا گیا جس میں دونوں ممالک نے  جے ٹی ڈبلیو جی کے حوالے سے شرائط اور فوری اقدامات کے لیے تعاون کے ترجیحی شعبوں پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے زراعت اور اس سے متعلقہ شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو گہرا کرنے کے لیے اہم سنگ میل کے طور پر ملاقات کی اہمیت پر زور دیا۔

جناب چترویدی نے ترجیحات وچیلنجوں کا اشتراک کیا اور زرعی شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے شروع کیے گئے اختراعی اقدامات کے سلسلے کو بھی اجاگر کیا۔ نئی پہل میں ڈیجیٹل حل کا استعمال، آب و ہوا کے لیے پائیدار  زرعی  طورطریقوں کو فروغ دینا، خطرے میں کمی اور کسانوں کو قرض دینا شامل ہے۔

 

03.jpg

جے ٹی ڈبلیو جی اجلاس کے دوران دونوں فریقوں نے تعاون کے کلیدی شعبوں بشمول زراعت، مویشی ، زرعی مارکیٹنگ اور کوآپریٹیو، فوڈ پروسیسنگ، سیڈ سیکٹر، ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی تعاون اور صلاحیت سازی پر تفصیلی بات چیت کی۔

دونوں فریقوں نے جے ٹی ڈبلیو جی کی اگلی میٹنگ ہندوستان میں باہمی طور پر مناسب تاریخ پر منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ بھوٹان کے زراعت کے سکریٹری کا دورہ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان باقاعدہ تبادلوں کی اچھی طرح سے قائم روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے موجودہ قریبی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ہے۔

 

***

ش ح۔م م ۔ خ م

U.N-5406

 


(Release ID: 2161580) Visitor Counter : 16