قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی، انڈیا نے اتراکھنڈ کے ضلع روڑکی کے جھابریڈا علاقے میں ایک مسجد کے امام کے ذریعے 7 سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی خبر کا از خود نوٹس لیا


روڑکی کے ڈی ایم اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی

Posted On: 28 AUG 2025 2:32PM by PIB Delhi

قومی حقوق انسانی کمیشن (این ایچ آر سی)، انڈیا نے  ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 20 اگست 2025 کو اتراکھنڈ کے ضلع روڑکی کے جھابریڈا علاقے میں ایک امام نے ایک مسجد میں 7 سالہ لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکا مسجد میں پڑھنے گیا تھا۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ خبر کے مندرجات اگر سچ ہیں تو  یہ متاثرہ کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔  لہذا، اس نے روڑکی ضلع مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 22 اگست 2025 کو مرتکب، لڑکے کو زبردستی اپنے کمرے میں لے گیا اور گھناؤنا فعل کیا۔ اس نے متاثرہ کو اس واقعہ کے بارے میں بتانے کی صورت میں جان کی دھمکی بھی دی۔ بچے نے گھر پہنچ کر گھر والوں کو واقعے کی اطلاع دی۔

***

ش ح۔م م ۔ خ م

U.N-5394


(Release ID: 2161512) Visitor Counter : 18
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu