قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

انسانی حقوق  کے قومی کمیشن نے بہار کے کٹیہارضلع کے ہفلہ گنج علاقے میں ایک سرکاری اسکول کے ایک کمرے میں کئی طلباء کو بند کرنے کے بعد اساتذہ کی جانب سے مبینہ طور پر جسمانی سزا دینے کے معاملے کا از خود نوٹس لیا


بہار کے چیف سکریٹری اور کٹیہار کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے

Posted On: 28 AUG 2025 1:09PM by PIB Delhi

انسانی حقوق کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی) نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ 21 اگست 2025 کو بہار کے ضلع کٹیہار کے ہفلہ گنج علاقے میں ایک سرکاری اسکول میں تقریباً 18 طلباء کو ان کے اساتذہ نے ایک کمرے میں بند کرنے کے بعد جسمانی سزا دی۔

جب کچھ والدین کسی کام کے سلسلے میں اسکول پہنچے اور انہوں نے ہنگامہ کردیا تو ان بچوں پر ہونے والی یہ اذیت بند ہوئی۔

کمیشن نے کہا کہ اگر میڈیا رپورٹ میں دی گئی معلومات درست ہیں تو یہ طلباء کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اسی وجہ سے، کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری اور ضلع کٹیہار کے ایس پی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

22 اگست 2025 کو شائع ہونے والی ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، گاؤں کے متعدد لوگ اسکول میں جمع ہو گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اسکول کے تمام مرد اساتذہ اسکول چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تھی۔

*****

 

ش ح۔ک ح۔ ت ح

U. No-5396                      


(Release ID: 2161509) Visitor Counter : 14