وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

گلینڈرس مرض کے خاتمے کے لیے نظرثانی شدہ قومی لائحہ عمل کا آغاز؛ حکومت نے گھوڑوں کی بیماری پر قابو پانے لیے اقدامات میں تیزی کی

Posted On: 27 AUG 2025 6:43PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی صنعت کی وزارت کے ماتحت مویشی پروری اور دودھ کی صنعت کے محکمے نے گلینڈرس  کی بیماری (گھوڑوں کا متعدی اور مہلک مرض) سے متعلق نظرثانی شدہ لائحہ عمل جاری کیا ہے جس کا مقصد ملک بھر میں اس بیماری کی نگرانی، روک تھام، اس پر قابو پانے اور اس کے خاتمے  کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

نظرثانی شدہ لائحہ عمل کی اہم خصوصیات:

  • اہم ترمیمات میں متاثرہ علاقے کو 5 کلومیٹر سے کم کر کے 2 کلومیٹر کرنا، نگرانی کے علاقے کو 5-25 کلومیٹر کے بجائے 2-10 کلومیٹر کے طور پر دوبارہ طے کرنا، اور اس کے مطابق پابندیوں کو ترتیب دینا شامل ہے، جو اب صرف 10 کلومیٹر تک لاگو ہوں گی۔
  • بہتر نگرانی اور رپورٹنگ: مقامی اور زیادہ خطرے والے علاقوں میں گھوڑوں کی لازمی جانچ، بہتر لیبارٹری تشخیص اور باقاعدگی سے فیلڈ انسپیکشنز کے ذریعے تعاون یافتہ۔
  • مضبوط قرنطینہ اور نقل و حرکت کنٹرول: سخت قرنطینہ اقدامات، متاثرہ علاقوں سے جانوروں کی نقل و حرکت پر پابندیاں، اور گھوڑوں کے میلوں، یاترا، اور بین ریاستی نقل و حمل کے لیے سرٹیفیکیشن پروٹوکول۔
  • ریپڈ ریسپانس میکانزم: مویشی پروری کے ریاستی محکموں کے ساتھ تال میل میں، مثبت کیسوں کی تیزی سے روک تھام، الگ تھلگ اور انسانی طریقے سے نمٹنے کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی)۔
  • صلاحیت کی تعمیر اور تربیت: جانوروں کے ڈاکٹروں، پیرا ویٹرینیرینز، اور فیلڈ اسٹاف کے لیے گلینڈرس کی شناخت، رپورٹنگ، اور بائیو سیفٹی کے طریقوں پر تربیتی پروگرام۔
  • عوامی بیداری اور اسٹیک ہولڈر کی مصروفیت: گھوڑوں کے مالکان، پالنے والوں، اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے آؤٹ ریچ پروگرام تاکہ نگرانی اور بیماری کی رپورٹنگ میں تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔
  • تحقیق اور لیباریٹری تعاون: جدید ترین تشخیصی اور وبائی امراض سے متعلق مطالعات کے لیے، آئی سی اے آر – گھوڑوں سے متعلق قومی تحقیقی مرکز، ہسار  کے ساتھ سرگرم اشتراک۔

نظرثانی شدہ لائحہ عمل ریاستی حکومتوں، جانوروں کے امراض سے متعلق یونیورسٹیوں، اور آئی سی اے آر اداروں کے ساتھ قریبی تال میل میں نافذ کیا جائے گا اور ڈی اے ایچ ڈی میدانی سطح پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تکنیکی رہنمائی اور نگرانی فراہم کرے گا۔ یہ نظرثانی شدہ منصوبہ جانوروں کی صحت کی حفاظت، ایک صحت کی تیاری اور ملک میں گھوڑوں پر منحصر معاش کی حفاظت کے لیے حکومت کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

گلینڈرس کے بارے میں

گلینڈرس، بیکٹیریا برک ہولڈیریا میلیئ کے باعث ، بنیادی طور پر گھوڑوں، خچروں اور گدھوں جیسے جانوروں کو متاثر کرتا ہے، اور اس سے دوسرے جانوروں کے ساتھ ساتھ انسانوں کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ یہ بیماری جانوروں میں وبائی اور متعدی امراض کی روک تھام اور کنٹرول (پی سی آئی سی ڈی اے) ایکٹ 2009 کے تحت قابل اطلاع ہے۔

اکثر پوجھے جانے والے سوالات کے لیے : یہاں کلک کریں

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:5373


(Release ID: 2161355)
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Kannada