وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے عہدیداروں نے آپریشن آپریشن’رینبو‘ کے تحت دہلی سے تقریباً 9 کلو کوکین ، حشیش اور ایم ڈی ایم اے ضبط کیا جس کی مالیت تقریباً 40کروڑ روپے ہے

Posted On: 26 AUG 2025 8:43PM by PIB Delhi

منشیات کی اسمگلنگ اور تقسیم کاری کے ایک گروہ کے خلاف ایک بڑی چھان بین میں ، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے افسران نے آپریشن’رینبو‘کے تحت منشیات کی ایک بڑی مقدار ضبط کی ہے ۔

ڈی آر آئی ، نئی دہلی کے افسران نے ’سوفٹ ٹوائز‘ میں چھپائے ہوئے اور گھریلو کورئیر نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے اسمگل کیے جانے والے کوکین جیسے منشیات کی چھوٹی مقدار میں اسمگلنگ کے طریقہ کار کے بارے میں خصوصی  خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کارروائی کی ۔ خفیہ اطلاع کے نتیجے میں مہرولی ، نئی دہلی میں واقع متعدد مقامات پرجامع تلاشی کی کارروائیاں کی گئیں ۔  اس کارروائی کے نتیجے میں 3095.5 گرام کوکین ، 4421 گرام ہشیش ، 1305.5 گرام ایم ڈی ایم اے گولیوں کی شکل میں اور 46 گرام ایمفیٹامین برآمد ہوا ۔

ضبط شدہ منشیات کی مقدار تقریباً 9 کلو گرام ہے، جس کی قیمت بین الاقوامی غیر قانونی بازار میں تقریباً 40 کروڑ روپے ہے ۔ ضبط شدہ منشیات کی ایک بڑی مقدار گولیوں یاتقسیم کے لیے تیار چھوٹے پاؤچوں کی شکل میں پائی گئی۔

1.png

دہلی کے گنجان آباد اور انتہائی بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں مخصوص تلاشی اور شناخت کی کارروائی کی گئی ۔  اب تک کارروائی کے دوران ایک شخص کو این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔  ابتدائی تحقیقات سے دہلی میں مقیم غیر ملکی شہریوں کے ذریعے کام کرنے والے ایک بین الاقوامی گروہ کے رول کی نشاندہی ہوتی ہے ، جو منشیات کو چھپانے ، اسمگلنگ اور تقسیم کرنے کے لیے کورئیر نیٹ ورک کا استعمال کررہے تھے۔

مزید تفتیش جاری ہیں ۔  یہ کارروائی ملک میں منشیات اور نشہ آور اشیاءکی لعنت سے نمٹنے میں ڈی آر آئی کے عزم کوایک بار پھر اجاگر کرتا ہے ۔

************************

ش ح۔ ش ب۔ص ج  

      (U: 5337)    


(Release ID: 2161083)
Read this release in: English , Hindi , Bengali , Malayalam