قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی، انڈیا نے دہلی کے علاقہ دریا گنج میں عمارت گرنے کے واقعے میں تین مزدوروں کی اموات  کا ازخود نوٹس لیا ہے


دہلی کےچیف سیکرٹری ، ایم سی ڈی کمشنر اور ڈی سی پی ،سنٹرل دہلی کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں اور معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے

Posted On: 26 AUG 2025 12:08PM by PIB Delhi

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)، انڈیا نے 20 اگست 2025 کو دہلی کے علاقے دریا گنج میں زیر تعمیر چار منزلہ عمارت کے ایک حصے کے گرنے سے تین مزدوروں کی اموات  اور کئی دیگر کے معمولی زخمی ہونے کی میڈیا رپورٹس کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ مرنے والے  بہار کے مائیگرینٹ مزدور تھے۔

کمیشن نے نیوز رپورٹ کے مندرجات کا جائزہ لیا ہے اور اگر یہ درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی مانی جائے گی۔ اس مناسبت سے، اس نےاین سی ٹی دلی کی سرکار میں چیف سیکرٹری، میونسپل کارپوریشن کے کمشنر  اور وسطی دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر کو نوٹسز جاری کیے ہیں، اور معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، 21 اگست 2025 کو حادثے کے وقت تقریباً 15 مزدور موقع پر موجود تھے،جب یہ حادثہ ہوا ۔واقعے کے سلسلے میں عمارت کے مالک اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

******

ش ح۔ ع ح۔ت ا

U-NO-5303


(Release ID: 2160807)
Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil