امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت عالمی بھکمری سے لڑنے کے لیےخوراک کے عالمی پروگرام کے ساتھ شراکت داری کررہاہے


ہندوستان غذائی تحفظ کا سامنا کرنے والے ممالک کی مدد کے تئیں پرعزم ہے:خوراک کے سیکریٹری

Posted On: 25 AUG 2025 5:03PM by PIB Delhi

حکومت ہند اور خوراک کے عالمی پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے آج اپنے تعاون میں ایک اہم سنگ میل کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ایک لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) پر دستخط کرکے بھوک کے عالمی بحران سے نمٹنا ہے۔

اس اقدام کے تحت بھارتی حکومت کے خوراک اور عوامی نظام تقسیم (ڈی ایف پی ڈی)، حکومت ہند، ڈبلیو ایف پی کو ہندوستان سے مقوی چاول کی فراہمی کا موقع فراہم کرتا ہے، جو عالمی سطح پر بحرانی علاقوں میں سب سے زیادہ کمزور آبادی کی خوراک اور غذائیت کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کرتا ہے۔

یہ تعاون عالمی شراکت داری کی مضبوطی کو واضح کرتا ہے۔ ہندوستان سے چاول حاصل کرکےڈبلیو ایف پی ایک زرعی فاضل ملک کے وسائل کو زندگی بچانے والی امداد فراہم کرنے اور بھکمری کے خلاف ٹھوس پیش رفت کرنے کے لیے استعمال کرے گا۔

‘‘بھارت وسودیو کٹمبکم – یعنی ‘پوری دنیا ایک خاندان ہے’ کے اصول اور ایک دوسرے کے ساتھ اور مشترکہ مستقبل کے لیے اجتماعی ذمہ داری کے عزم پر قائم ہے۔ محتاج اور غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنے والی کمیونٹیز کے لیے بھارت کی انسانی امداد اسی نقطہ نظر کا حصہ ہے،’’۔یہ بات حکومتِ ہند ڈی ایف پی ڈی، محکمہ کے سیکریٹری جناب سنجیو چوپڑانے کہی۔

ڈبلیو ایف پی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارل سکاؤ نے کہاکہ ‘‘ہم خوراک سے محفوظ اور پرامن دنیا کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کی ثابت قدمی کے عزم کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتے ہیں۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘یہ شراکت داری عالمی کوششوں کو مضبوط بنانے اور ضرورت مندوں کے لیے مستقل مدد کو یقینی بنانے کے ہمارے مشترکہ ارادے کی عکاسی کرتی ہے۔’’

اظہار تشکر کرتے ہوئےڈبلیو ایف پی کے ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے بھکمری کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے تعاون کی ستائش کی، خاص طور پرایسے وقت میں جب دنیا کو انسانی بنیادپر مالی امداد کی محدودیت کے درمیان بڑھتے ہوئے خوراک کے عدم تحفظ کا سامنا ہے۔

یہ پہل روم میں فروری2025 کے ایگزیکٹو بورڈ کے ضمنی پروگرام میں بات چیت کے اختتام کی نشاندہی کرتی ہے، جہاں ہندوستانی حکومت اور ڈبلیو ایف پی کے نمائندوں نے تعاون کرنے کے طریقے تلاش کیے۔ یہ ایل او آئی انسانی بنیادپر تقسیم کے لیے اناج کی قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بنانے کی بنیاد رکھتا ہے۔

ڈبلیو ایف پی کے ساتھ دیگر جاری باہمی تعاون کی کوششوں جیسے سپلائی چین آپٹیمائزیشن(تقسیم/ حصولی)، فورٹیفائیڈ رائس رول آؤٹ، اناپوری ڈیوائسز (گرین اے ٹی ایمز)، جن پوشن کیندر، اسمارٹ ویئر ہاؤسنگ ٹیکنالوجی اور فلوسپینز (موبائل اسٹوریج یونٹس) کے ساتھ مستقبل کے تعاون کے ممکنہ شعبوں پر غور کیا گیا۔

اس کے علاوہ اس موقع پر فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب اشوتوش اگنی ہوتری، جناب سمیر وانمالی،ڈبلیو ایف پی اے پی اے آر او ، ریجنل ڈائریکٹرمحترمہ الزبتھ فیور، ڈبلیو ایف پی انڈیا، کنٹری ڈائریکٹر اور ڈی ایف پی ڈی، حکومت ہند کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ ۔

*****

( ش ح ۔ش م ۔اش ق)

U. No. 5282


(Release ID: 2160677)