امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے احمد آباد میں سردار دھام گرلز ہاسٹل فیز 2 کا افتتاح کیا


سردار دھام ٹرسٹ نے معاشرے کی ہزاروں بہنوں اور بیٹیوں کی تعلیمی و پیشہ ورانہ رہنمائی کے لیے 200 کروڑ روپے جمع کر کے، ان کے لیے اعلیٰ معیار کی رہائش فراہم کر کے قابلِ ستائش کام انجام دیا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنے دور میں ایک مضبوط گجرات کی تشکیل کی بنیاد رکھی تھی

چاہے وہ دیہی ترقی ہو، شہری ترقی ہو، قبائلی علاقے ہوں یا ساحلی علاقے، مودی جی نے تمام علاقوں کی مجموعی ترقی کی بنیاد رکھی

وزیر اعلیٰ کے طور پر مودی جی کے ذریعے بنائے گئے گجرات ماڈل نے نہ صرف ریاست بلکہ ہندوستان کو عالمی سطح پر ایک عالمی گیٹ وے کے طور پر قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا

سردار دھام ٹرسٹ وڈودرا، سورت، راجکوٹ اور مہسانہ میں کئی پروجیکٹ شروع کرے گا

انیس سو ساٹھ (1960)  میں گجرات کے قیام سے لے کر آج تک گجرات کی ترقی اور پاٹیدار برادری کی ترقی دونوں متوازی طور پر بڑھی ہیں

پاٹیدار برادری نے لڑکیوں کی تعلیم، تجارت اور صنعت، زراعت سمیت ہر شعبے میں گجرات اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے

Posted On: 24 AUG 2025 11:00PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے احمد آباد میں سردار دھام گرلز ہاسٹل فیز 2 کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر احمد آباد میں منعقدہ تقریب میں گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔

1.jpg

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ ان کے پارلیمانی حلقے میں یہ عظیم منصوبہ ہزاروں بیٹیوں کو تعلیم حاصل کرنے اور ان کے کیریئر کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سردار دھام ٹرسٹ نے 200 کروڑ روپے جمع کرکے معاشرے کی ہزاروں بہنوں اور بیٹیوں کو تعلیمی و پیشہ ورانہ راہ پر گامزن کرنے کے لیے نہ صرف رہنمائی فراہم کی بلکہ ان کے لیے قیام و طعام کا اعلیٰ انتظام بھی کیا، جو کہ قابل ستائش ہے۔ اس کارِ خیر پر انہوں نے ٹرسٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

2.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران، خاص طور پر جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت قائم ہوئی اور جناب نریندر مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دینا شروع کیں، ریاست نے تہذیب، ثقافت، زراعت، نوجوانوں، دیہی و شہری ترقی سمیت تمام شعبوں میں غیر معمولی پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے ایک مضبوط اور جامع ترقیاتی ماڈل کی بنیاد رکھی، جس میں دیہی، شہری، قبائلی اور ساحلی تمام علاقوں کو یکساں اہمیت دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی جی کو 'گجرات ماڈل' کا معمار قرار دیا جا سکتا ہے، کیونکہ اس ماڈل کے تحت مضبوط بنیادی ڈھانچے کے ذریعے ریاست کی معیشت کو استحکام حاصل ہوا، جو کہ عوام کی خوشحالی اور سہولتوں کا ذریعہ بنا۔ جناب شاہ نے کہا کہ مضبوط معیشت ہر شہری کی زندگی میں بہتری لاتی ہے، اور گجرات ماڈل نے نہ صرف ریاست بلکہ پورے بھارت کو عالمی سطح پر ایک عالمی گیٹ وے کے طور پر پیش کیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے چھوٹی اسکیموں سے لے کر ’وائبرنٹ گجرات‘ جیسے بڑے پروگراموں تک، ہر سطح پر ترقیاتی اقدامات کے ذریعے ریاست کو موجودہ مقام تک پہنچایا ہے۔

3.jpg

آخر میں جناب امت شاہ نے کہا کہ تقریباً 200 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا یہ گرلز ہاسٹل اتنے شاندار انتظامات کا حامل ہے کہ ایک وقت میں تین ہزار طالبات وہاں قیام کر کے اپنی تعلیم اور کیریئر کو بہتر بنا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاٹیدار برادری کے عطیہ دہندگان جب کوئی قرارداد منظور کرتے ہیں تو وہ بھماشاہ کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے بڑے سے بڑا منصوبہ بھی مکمل کر دکھاتے ہیں۔ شکر بین پٹیل بھون اس کی بہترین مثال ہے، جو آج ہمارے سامنے ایک حقیقت کی صورت میں موجود ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ سردار دھام فیز-2 گرلز ہاسٹل صرف ایک روپے سالانہ فیس پر ہونہار طالبات کو رہائش فراہم کرے گا۔ یہ 12 منزلہ عمارت 10,000 مربع گز اور 6,32,000 مربع فٹ کے وسیع رقبے پر تعمیر کی گئی ہے، جس میں 440 کمرے اور دو تہہ خانے شامل ہیں۔ یہ منصوبہ خاص طور پر گجرات کے نوجوانوں کی تعلیمی ترقی کے لیے ایک اہم تربیتی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے نوجوان ہر میدان میں ترقی کر رہے ہیں، لیکن آئی پی ایس، آئی اے ایس، آئی آر ایس اور کسٹم سروس جیسی مرکزی خدمات میں گجراتیوں کی نمائندگی کم ہے۔ اگر نوجوانوں کو منظم اور منصوبہ بند طریقے سے تربیت دی جائے تو ان کی شمولیت ان خدمات میں نمایاں طور پر بڑھ سکتی ہے۔ ہاسٹل میں جدید سہولیات جیسے لائبریری، ای-لائبریری، ریڈنگ روم سمیت ایک مکمل تعلیمی کمپلیکس تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ آنے والے وقت میں سردار دھام ٹرسٹ وڈودرا، وسطی گجرات، جنوبی گجرات کے سورت، سوراشٹرا کے راجکوٹ اور شمالی گجرات کے مہسانہ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹس شروع کرے گا۔ جناب امت شاہ نے بتایا کہ سردار دھام نے یوپی ایس سی، جی پی ایس سی، دفاعی خدمات اور عدالتی خدمات کے امتحانات کی تیاری کے لیے تقریباً 10,000 طلباء کو تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ اب تک تقریباً 52,000 امیدوار اس تربیت سے مستفید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجراتی نوجوانوں کی اس تعلیمی و پیشہ ورانہ تربیت کے پروگرام میں حکومت ہند اور حکومتِ گجرات سردار دھام کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گی۔ ہم کسی بھی موڑ پر پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ سماج کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہ کر گجراتی نوجوانوں کے کیریئر کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

4.jpg

انہوں نے سردار دھام ٹرسٹ کے آئندہ 10 سالہ منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ایک ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ پانچ بڑے مقاصد شامل ہیں، جن میں 10,000 طلباء کے لیے ایک جدید تربیتی ادارہ، رہائشی کمپلیکس، یو پی ایس سی، جی پی ایس سی، دفاعی اور عدالتی خدمات کے لیے مخصوص تربیتی پروگرام، گلوبل پاٹیدار بزنس سمٹ اور گلوبل پاٹیدار یوتھ آرگنائزیشن کا قیام شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تمام منصوبوں کی کامیابی یقینی ہے اور یہ نہ صرف پاٹیدار سماج بلکہ پورے گجرات کے نوجوانوں کے لیے ایک انمول خدمت ثابت ہوں گے۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ اگر سردار پٹیل نہ ہوتے تو آج ہندوستان کا جو نقشہ نظر آتا ہے، وہ ممکن نہ تھا۔ کشمیر سے کنیا کماری تک اور دوارکا سے کامکھیا تک، آج بھی ملک کا ہر شہری ایک خاص احترام کے جذبے کے ساتھ سردار پٹیل کے سامنے جھکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں سردار صاحب کا جو کردار ہے، وہ گجرات کے لیے باعثِ فخر ہے۔ 1960 میں گجرات کی تشکیل کے بعد سے ریاست کی ترقی اور پاٹیدار سماج کی ترقی ساتھ ساتھ بڑھی ہے۔ پاٹیدار برادری نے لڑکیوں کی تعلیم، تجارت، صنعت، زراعت اور دیگر شعبوں میں پیچھے مڑ کر دیکھے بغیر گجرات اور ملک کی ترقی میں قابلِ ذکر کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک بڑی بات ہے کہ پاٹیدار سماج کے وہ افراد جنہیں خوشحالی ملی ہے، انہوں نے بھماشا کی طرح باقی سماج کو آگے لے جانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ ریاست بھر میں ایسے کئی ادارے قائم کیے گئے ہیں جنہوں نے سماجی بہبود میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔ اگر ملک بھر میں کسی برادری کو کامیابی، ترقی اور بچیوں کی تعلیم میں مثال کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے تو وہ پاٹیدار سماج ہے۔ جناب امت شاہ نے سردار دھام کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس کے عظیم عزم کو عملی جامہ پہنانے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

********

( ش ح۔ اس ک ۔ م ش)

U.No.5252


(Release ID: 2160464)