الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی (ڈی آئی ٹی)، منی پور نے وزارت الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی (میٹی) کی قومی ای گورننس ڈویژن (نی جی ڈی) کے تعاون سے ریاستی سطح پر ایک ورکشاپ منعقد کی جس کا عنوان تھا: "گُڈ گورننس کیلئے اے آئی"

Posted On: 24 AUG 2025 6:17PM by PIB Delhi

حکمرانی میں مصنوعی ذہانت کے انضمام کو تیز کرنے کے لیے محکمہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی (ڈی آئی ٹی)، منی پور نے وزارت الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی، حکومتِ ہند کے تحت نیشنل ای-گورننس ڈویژن (نی جی ڈی) کے اشتراک سے "اے آئی فار گُڈ گورننس" (بہتر حکمرانی کے لیے مصنوعی ذہانت) کے عنوان پر ایک دو روزہ بیداری اور صلاحیت سازی ورکشاپ  کا انعقاد کیا۔یہ ورکشاپ 21 اور 22 اگست 2025 کو اسٹیٹ اکیڈمی آف ٹریننگ (ایس اے ٹی)، امفال میں میں منعقد کی گئی۔

یہ ورکشاپ، جو نی جی ڈی کی صلاحیت سازی کی پہل کا ایک اہم جزو تھی، کا مقصد منی پور حکومت کے سینئر حکام میں حکمرانی میں مصنوعی ذہانت کی اہمیت کو سمجھنا اور اس کے اطلاق کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے 50 سے زائد افسران نے شرکت کی جن میں ریاست کے تمام ڈپٹی کمشنرز بھی شامل تھے، جو ریاست کی اجتماعی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ ڈیجیٹل تبدیلی اور عوامی انتظامیہ میں مصنوعی ذہانت پر مبنی اختراعات کے لیے پرعزم ہے۔

استقبالیہ خطاب میں جناب نمبم دیبن، ڈائریکٹر (آئی ٹی)، منی پور نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور مہمانِ خصوصی و نی جی ڈی کے معززین کی موجودگی پر اظہارِ مسرت کیا۔ انہوں نے تمام شرکاء کے لیے بامقصد اور بصیرت افروز تعلیمی تجربے کی نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

اپنے کلیدی خطاب میں جناب تھوکچوم کرن کمار، آئی اے ایس، سیکریٹری (آئی ٹی)، حکومتِ منی پور نے مصنوعی ذہانت میں صلاحیت سازی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ ریاست میں حکمرانی کو بہتر بنانے کی طرف ایک بنیادی قدم ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ منی پور قانونی مقدمات کے انتظام اور جی آئی ایس پر مبنی دیہات کی رہائشی نقشہ سازی جیسے شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے انضمام کی تیاری کر رہا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد زیادہ مؤثر، شفاف اور شہری مرکوز خدمات کی فراہمی ہے۔

جناب پوتسانگبم ہنری، ہیڈ، اسٹیٹ ای-مشَن ٹیم (سی ایم ٹی)، منی پور نے شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے خطاب میں محکمہ آئی ٹی کی قیادت، نی جی ڈی کے تعاون اور افسران کی فعال شرکت پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی ایم ٹی، ریاست میں مصنوعی ذہانت پر مبنی حکمرانی کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔

Image

یہ پہل منی پور کے ڈیجیٹل حکمرانی کے سفر میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جو حکومت کے اس عزم کی تجدید کرتی ہے کہ وہ عوامی خدمات کی مؤثر اور انقلابی فراہمی کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی حل اپنائے گی۔ نی جی ڈی کی کیپیسٹی بلڈنگ یعنی صلاحیت سازی (سی بی) اسکیم کے ذریعے یہ پروگرام ریاستی افسران کو موضوعاتی مہارت، عملی تجربہ اور مصنوعی ذہانت کی حکمرانی میں آزمودہ بہترین طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔ یہ کوشش ایک مضبوط، جامع اور اخلاقی بنیادوں پر قائم مصنوعی ذہانت کے ایسے نظام کی تشکیل کی راہ ہموار کرے گی جو منی پور کی حکمرانی کی ترجیحات سے ہم آہنگ ہو۔

***

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :5248  )


(Release ID: 2160386)
Read this release in: Tamil , English , Hindi , Manipuri