بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بہار ایس آئی آر: 98.2 فیصد ووٹروں کی دستاویزات موصول، ابھی 8 دن باقی

Posted On: 24 AUG 2025 10:15AM by PIB Delhi
  1. بہار میں جاری خصوصی توسیعی نظرِ ثانی (ایس آئی آر) کے انتخابی فہرستوں کے مرحلے کی مردم شماری 24 جون 2025 سے 25 جولائی 2025 تک کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی، جس کے بعد یکم اگست 2025 کو مسودہ انتخابی فہرستیں شائع کی گئیں۔ دعووں، اعتراضات اور دستاویزات جمع کرانے کا عمل یکم اگست سے یکم ستمبر 2025 تک جاری ہے۔
  2. بھارتی انتخابی کمیشن نے بہار کے چیف الیکٹورل آفیسر، تمام 38 اضلاع کے ضلع چُناوی افسروں، 243 ای۔آر۔اوز، 2,976 اے۔ای۔آر۔اوز، 90,712 بی۔ایل۔اوز، لاکھوں رضاکاروں اور 12 بڑی سیاسی جماعتوں کے ضلعی صدور سمیت مقرر کردہ تقریباً 1.60 لاکھ بی۔ایل۔ایزکی بھرپور شمولیت کو سراہا ہے۔
  1. دعووں اور اعتراضات کا یہ دورانیہ ووٹروں کو نہ صرف مسودہ انتخابی فہرستوں میں کسی بھی ممکنہ غلطی کی تصحیح کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ وہ اپنی ضروری دستاویزات بھی جمع کرا سکتے ہیں جو مردم شماری فارم کے وقت مہیا نہیں کی گئی تھیں۔ سی ای او بہار کے دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک 98.2 فیصد ووٹروں کی دستاویزات جمع ہو چکی ہیں۔
  2. اس طرح 24 جون سے 24 اگست 2025 تک یعنی 60 دنوں میں 98.2 فیصد افراد نے اپنی دستاویزات جمع کرائیں، جس کا مطلب ہے کہ روزانہ اوسطاً تقریباً 1.64 فیصد دستاویزات جمع ہوئیں۔ ابھی بھی یکم ستمبر تک 8 دن باقی ہیں اور صرف 1.8 فیصد ووٹروں کی دستاویزات جمع ہونا باقی ہیں۔ ان کی دستاویزات جمع کرانے کے لیے BLOs اور رضاکاروں کی مدد سے عمل جاری ہے۔ اس طرح جیسے مردم شماری فارم وقت سے پہلے مکمل ہوئے تھے، دستاویزات جمع کرانے کا عمل بھی وقت سے پہلے مکمل ہونے کی توقع ہے۔
  3. 24 جون 2025 کے ایس آئی آر کے احکامات کے مطابق دستاویزات کی تصدیق کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔ دستاویزات کی تصدیق کا عمل متعلقہ 243 ای۔آر۔اوز اور 2,976 اے۔ای۔آر۔اوزکی جانب سے بیک وقت جاری ہے۔
  4. ڈرافٹ رولز میں شامل 7.24 کروڑ ووٹروں میں سے اب تک 0.16 فیصد دعوے اور اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔ 12 تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے بی ایل ایز کی جانب سے 10 دعوے، اسمبلی حلقے کے غیر ووٹروں کی جانب سے صفر اور اسمبلی حلقے کے اندر موجود ووٹروں کی جانب سے 1,21,143 دعوے و اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔
  1. 3,28,847 نئے ووٹروں نے، جو 1 جولائی تک 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کو پہنچ چکے ہیں یا 1 اکتوبر تک 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کو پہنچ جائیں گے، فارم نمبر 6 اور اعلامیہ بھی جمع کرایا ہے۔
  2. بہار کی ایس آئی آر مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔ موصول شدہ تمام دعووں اور اعتراضات پر فیصلہ اور اہلیت کے دستاویزات کی جانچ متعلقہ ای آر اوز/اے ای آر اوز کے ذریعہ 25 ستمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی، اور حتمی جانچ کے بعد حتمی ووٹر فہرست 30 ستمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔

*****

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 5228

 


(Release ID: 2160263)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil