سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فوجی اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر این ایچ اے آئی نے ٹول وصول کرنے والی ایجنسی سے معاہدہ ختم کردیا اوراس پر  ایک سال کےلیے  بولی میں حصہ لینےپر پابندی عائد کردی


اتھارٹی نے تمام ٹول کلیکشن ایجنسیوں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی کریں جو سڑک استعمال کرنے والوں اور عوامی نمائندوں کے ساتھ بدتمیزی میں ملوث ہوتے  ہیں‏

Posted On: 23 AUG 2025 7:19PM by PIB Delhi

این ایچ اے آئی نے این ایچ-709 اے کے میرٹھ-کرنال سیکشن پر واقع بھونی ٹول پلازہ پر تعینات ٹول اسٹاف کی جانب سے فوجی اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر ٹول کلیکشن ایجنسی کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے اور اس پر  ایک سال کے لیے بولیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی  ہے۔ یہ واقعہ 17 اگست 2025 کو پیش آیا۔ مزید برآں، این ایچ اے آئی نے ٹول جمع کرنے والی ایجنسی پر 20 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے اور ایجنسی کی پرفارمنس سیکیورٹی کی 3.66 کروڑ روپے کی رقم بھونی ٹول پلازا میں خراب ہونے والے آلات اور بنیادی ڈھانچے کی مرمت یا تبدیلی کی لاگت کے لیے ضبط کی جائے گی۔

ٹول جمع کرنے والی ایجنسی ایم/ایس دھرم سنگھ کو ایک وجہ بتاؤ  نوٹس جاری کیا گی تھا جس میں اس واقعے کی وضاحت طلب کی گئی تھی۔ ایجنسی کا جواب تسلی بخش نہیں پایا گیا۔ ایجنسی کو معاہدے کی ذمہ داریوں کی براہ راست خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جس میں ٹول اسٹاف کی بدسلوکی، فزیکل ٹکراؤ، عوامی املاک کو نقصان پہنچانا اور فیس جمع کرنے کے آپریشنز میں خلل شامل تھا۔

مستقبل میں ایسے واقعات کی تکرار سے بچنے کے لیے این ایچ اے آئی نے تمام ٹول کلیکشن ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ان ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کریں جو سڑک استعمال کرنے والوں اور عوامی نمائندوں کے ساتھ ایسے ناپسندیدہ رویے میں ملوث ہوں۔ این ایچ اے آئی نے تمام ٹول کلیکشن ایجنسیوں کو یہ ہدایات بھی جاری کی ہیں کہ وہ ٹول پلازا اسٹاف کو نیشنل ہائی ویز کے صارفین کے ساتھ اچھے برتاؤ کی تربیت دیں۔ این ایچ اے آئی نے تمام ٹول پلازا اسٹاف کے لیے ’ٹول پلازوں پر کسٹمر انٹرایکشن اور کمیونیکیشن اسکلز کو بہتر بنانے‘ کے موضوع پر ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد  کیا۔

این ایچ اے آئی قومی شاہراہوں پر بلا روک ٹوک سفر کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ٹول پلازہ اسٹاف کی جانب سے نیشنل ہائی وی صارفین کے ساتھ کسی بھی قسم کے ناپسندیدہ رویے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 5236

 


(Release ID: 2160222)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Gujarati