لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھاکے سابق اسپیکر ڈاکٹر بلرام جاکھڑ کو ان کے یوم پیدائش پر سمودھان سدن کے سینٹرل ہال میں یاد کیا گیا
Posted On:
23 AUG 2025 1:26PM by PIB Delhi
لوک سبھا کے سابق اسپیکر ڈاکٹر بلرام جاکھڑ کو آج ان کے یوم پیدائش پر سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں یاد کیا گیا۔راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش ؛ ممبران پارلیمنٹ ؛ سابق ممبران ؛ اورلوک سبھاکے سکریٹری جنرل جناب اتپل کمار سنگھ نے ڈاکٹر جاکھڑ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر لوک سبھا اور راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے سینئر افسران نے بھی انھیں خراج عقیدت پیش کیا ۔
ڈاکٹر بلرام جاکھڑ 22 جنوری 1980 کو ساتویں لوک سبھا کے اسپیکر منتخب ہوئے اور 15 جنوری 1985 تک اس عہدے پر رہے۔ وہ 16 جنوری 1985 کو آٹھویں لوک سبھا کے لیے متفقہ طور پر لوک سبھا کے اسپیکر کے طور پر دوبارہ منتخب ہوئے اور 18 دسمبر 1989 تک مکمل مدت کے لیے اس عہدے پر فائز رہے ۔ ڈاکٹر جاکھڑ کو آزاد ہندوستان میں واحد ایسے لوک سبھا اسپیکر ہونے کا منفرد اعزاز حاصل تھا جنھوں نے مسلسل دو لوک سبھاؤں کی مکمل مدت کار میں ایوان کی صدارت کی۔ ایک زرعی خاندان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جاکھڑ نے 1991 سے 1996 تک دسویں لوک سبھا کے دوران مرکزی وزیر زراعت کے طور پر بھی خدمات انجام دیں ۔ ڈاکٹر جاکھڑ نے 3 فروری 2016 کو آخری سانس لی ۔
ڈاکٹر بلرام جاکھڑ کی تصویر کی نقاب کشائی 10 فروری 2014 کو ہندوستان کے اس وقت کے صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے کی تھی ۔
*****
ش ح-م ش ۔ر ا
U-No- 5230
(Release ID: 2160119)