دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقی پر قومی چنتن شیور 4–5 ستمبر کو اُدے پور میں منعقد ہوگا: مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ


غور و فکر کا مرکز غربت سے پاک دیہی بھارت اور خوشحال کمیونٹیز کی تعمیر ہوگا: جناب شیو راج سنگھ

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں دیہی ترقی کے لیے ایک بڑی مہم جاری ہے: جناب چوہان

جناب شیو راج سنگھ نے ریاستوں کا شکریہ ادا کیا، کہا کہ 2 کروڑ سے زائد خواتین 'لکھپتی دیدی' بن چکی ہیں، 3 کروڑ کا ہدف جلد مکمل ہونے والا ہے

प्रविष्टि तिथि: 21 AUG 2025 7:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں، حکومت ہند کی وزارت دیہی ترقی کی جانب سے دیہی ترقی کے لیے ایک ہمہ جہت مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں، زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر، جناب شیو راج سنگھ چوہان نے تمام ریاستی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ دو کروڑ سے زیادہ خواتین سالانہ ایک لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کمانے والی ‘لکھپتی دیدیاں’ بن چکی ہیں۔ اس پیش رفت کو مزید تیز کرنے کے لیے، انہوں نے اعلان کیا کہ ایک دو روزہ قومی چنتن شیور 4 اور 5 ستمبر 2025 کو اُدے پور، راجستھان میں منعقد کیا جائے گا۔

21.jpg

آج دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاستی دیہی ترقی کے وزیروں کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جناب چوہان نے شیور کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شیور میں تمام ریاستوں کے دیہی ترقی کے وزراء، ریاستوں اور مرکز کے سینئر افسران، مرکزی وزارتوں، ماہرین، علاقائی تنظیموں، کمیونٹی نمائندوں، فیلڈ ورکرز اور مستفید ہونے والے افراد شرکت کریں گے۔ اس چنتن شیور میں وزیر اعظم کے "غربت سے پاک دیہی بھارت" اور "خوشحال و مضبوط دیہی کمیونٹیز" کے وژن کے مطابق آگے بڑھنے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔

یومِ آزادی کے موقع پر وزیر اعظم کے اس پیغام کو یاد کرتے ہوئے کہ "حکومت فائلوں میں نہیں بلکہ لوگوں کی زندگیوں میں نظر آنی چاہیے"، جناب چوہان نے زور دیا کہ ہمیں اسکیموں کی خامیوں پر غور کرنا چاہیے، بہتری کے امکانات تلاش کرنے چاہئیں اور عمل درآمد کو مضبوط بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر روزگار کے مواقع بڑھانے اور آئندہ پانچ سال کے دیہی ترقی کے روڈ میپ پر بھی بات چیت کی جائے گی، جسے شیور کا حصہ بنایا جائے گا۔

مرکزی وزیر نے وزارت دیہی ترقی کی مختلف اسکیموں کی کامیاب عمل آوری کا بھی ذکر کیا، جیسے کہ وزیر اعظم کا 3 کروڑ 'لکھپتی دیدی' بنانے کا ہدف، جس کے قریب ہم پہنچ چکے ہیں۔ جناب چوہان نے کہا، "دو کروڑ سے زائد خواتین پہلے ہی یہ سنگ میل عبور کر چکی ہیں"۔ انہوں نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت غریبوں کو مکانات کی فراہمی، منریگا، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا، اور ہنر مندی سے متعلق دیگر اہم اسکیموں میں بھی قابلِ ذکر پیش رفت کا ذکر کیا۔

ویڈیو کانفرنس میں دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندرشیکھر پیماسانی اور سیکرٹری جناب شیلیش کمار سنگھ بھی موجود تھے۔

 

******

( ش ح۔ اس ک ۔ ش ب ن)

U.No.5196


(रिलीज़ आईडी: 2159837) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati